Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

حجاج کرام کیلئے ائیر کنڈیشن چھتری متعارف

شائع 14 جولائ 2017 08:52am
سائنس
-SG photo by Saleh Fareed -SG photo by Saleh Fareed

سعودی انجینئیر نے حجاج کرام کو گرمی سے بچانے کیلئے 'مکّہ امبریلا' نامی ائیر کنڈیشن چھتری بنائی ہے جو حجاج کرام کو سخت گرمی کے موسم میں ٹھنڈک فراہم کرے گی۔

چھتری کے موجد سعودی انجینئیر محمد حامد سائع نے بتایا کہ چھتری میں پنکھے اور پانی کی پھوار کا انتظام کیا گیا ہے جس سے سخت گرم موسم میں بھی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے اس نئی ایجاد کے حوالے سے کہا کہ چھتری کی بیٹری مسلسل 8 گھنٹے تک کام کرتی ہے جس کے بعد اسے دوبارہ چارج کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے حج کے موقع پر گرمی کی شدت کی وجہ سے عازمین حج کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مکّ امبریلا کے مارکیٹنگ اور سیلز مینیجر کا کہنا ہے کہ یہ چھتری حج سے قبل مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائے گی۔

بشکریہ Saudi Gazette