Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
04 Rajab 1446  

بناء کسی علاج کے سگریٹ چھوڑنے کے 10 آسان اور منفرد طریقے

شائع 13 جولائ 2017 07:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہر شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ سگریٹ پینا ایک بہت بری عادت ہے لیکن پھر بھی یا تو وہ دوسروں کو دیکھ کر اس عادت کو اپنا لیتا ہے یا پھر اس بری عادت کو فیشن کے طور پر اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا جاتا ہے۔

اس بات سے بے خبر کہ سگریٹ جن اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے ان میں سے ایک "ریٹ پوائیزن" بھی ہے جو انسانی کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ تاہم اگر آپ سگریٹ نوشی کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں تو ان دس طریقوں پر عمل کریں ان کی مدد سے بناء کسی علاج کے آپ سگریٹ چھوڑ سکتے ہیں اور اس بری عادت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ان طریقوں پر عمل کرکے سگریٹ کو چھوڑا جاسکتا ہے۔

کہیں لکھ لیں کہ آپ سگریٹ کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں اور اس سے آپ کو کیا فوائد حاصل ہوں گے

wri

سگریٹ پینے کی بری عادت کو چھوڑنے کے لئے آپ کو ایک لسٹ ترتیب دینی ہوگی جس میں وہ تمام باتیں لکھیں کہ آپ سگریٹ کو کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں اور اس سے آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کی کئی سادہ وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے تیز دوڑ سکیں گے، دوبارہ گلوکاری کرسکیں یا مختلف چیزیں کھا سکیں۔ ان کو لکھ لیں اور روزانہ دیکھیں یہ تاکہ آپ کو یاد رہے یہ آپ کو اس بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے  میں مدد دے سکتا ہے۔

ایک تاریخ مختص کرلیں اور دوسروں کو بھی اپنے اس اقدام سے آگاہ کریں

date

سگریٹ کو چھوڑنے کے لئے ایک تاریخ کا تعین کرلیں اور دوسروں کو بھی اپنے اس عمل سے آگاہ کریں تاکہ دوسرے بھی آپ کو اس بری عادت سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرسکیں۔ جو تاریخ آپ نے مختص کی اسی دن سے اپنی تحریک کا آغاز کریں اور اپنے مقاصد پر توجہ رکھیں۔

ان تمام چیزوں سے بھی دور رہیں جو آپ کو سگریٹ کی یاد دلائیں

lighter

سگریٹ پینے کے لئے اسے جلانا بھی پڑتا ہے جس کے لئے عادی شخص یا تو اپنے پاس لائیٹر رکھتا ہے یا پھر ماچس۔ سگریٹ سے چھٹکارے کے لئے ان چیزوں کو بھی خود سے دور کردیں تاکہ دیکھ کر سگریٹ کی یاد نہ آجائے۔

ان سرگرمیوں اور جگہوں پر جانے سے بھی اجتناب کریں جہاں آپ سگریٹ پیا کرتے ہیں

party

ان سرگرمیوں میں بھی شرکت نہ کریں جو آپ کو سگریٹ کی طرف متوجہ کریں۔ ان دوستوں سے بھی کچھ دوری اختیار کریں جو سگریٹ پیتے ہوں اس کے علاوہ ان محفلوں میں جانے سے بھی اجتناب کریں جہاں سیگرٹ پینا عام ہو کیونکہ وہاں جانے سے آپ کو سگریٹ کی طلب پریشان کر سکتی ہے۔

جب سگریٹ کی طلب ہوتو نہا لیں

bath

جب آپ اس بات کو محسوس کریں کہ اب سگریٹ کی طلب آپ کے کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے تو سکون حاصل کرنے کے لئے نہا لیں کیونکہ نہانے سے ایسا ہی سکون حاصل ہوگا جیسا کہ سگریٹ پینے سے ہوتا ہے۔

وٹامن سے بھر پور غذا کا استعمال

vitamins

سگریٹ سے دوری اختیار کرنے کے لئے وٹامن سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل کرلیں کیونکہ وٹامن جسم میں موجود نیکوٹین سے نجات دلاتے ہیں اور اس کی وجہ سے پھیپڑوں کو بھی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔

ورزش کریں

ex

اکثر سگریٹ پینے کے عادی افراد ورزش سے دور بھاگتے ہیں جس کی وجہ جلد ہی تھک جانا اور ہانپنا ہے۔لیکن ورزش ایک ایسی بہترین چیز ہے جس سے آپ کا پسینہ نکلتا ہے، آپ میں چستی پیدا ہوتی ہے اور دل کی دھڑکن بھی تیز ہوجاتی ہے جو آپ کے ذہن کو سکون فراہم کرتی ہے۔

لیموں کے جوس کا استعمال

lemon

یہ بات ثابت شدہ ہے کہ لیموں کے جوس اتنا ہی اثر رکھتا ہے جتنا نیکوٹین تمباکونوشی سے نجات حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔تو لیموں کے جوس کا استعمال یقینی بنائیں اور سگریٹ سے نجات پائیں۔

خود کو انعام سے نوازیں

gift

آپ نے سگریٹ نوشی کو مسترد کرکے جو بھی پیسے بچائے ہیں ان سے کوئی نہ کوئی ایسی چیز خریدیں جو آپ کو اس چیز کا احساس دلائے کہ اگر شروع سے ہی سگریٹ نوشی نہ کرتا تو آج اس جیسی بہت سی چیزیں میرے پاس ہوتیں۔

پریشر پوائنٹس پر مساج کریں

PP

کم سے کم ایک منٹ کے لئے اپنے جسم کے ان حصوں کو مساج کریں۔کیونکہ یہ آپ کو سگریٹ کی طلب نہیں ہونے دیں گے۔

٭شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان

٭کلائی کے اندرونی حصے میں

٭کلائی کے اطراف

٭اور ناک کے اطراف

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔