Aaj News

جمعرات, اکتوبر 17, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

زندگی میں مقصد کا ہونا آپ کی بہتر نیند کیلئے مددگار ہوسکتا ہے: تحقیق

شائع 10 جولائ 2017 01:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک تحقیق کے مطابق صبح اٹھنے کیلئے کسی مقصد کا ہونا رات میں آپ کوبہتر نیند لینے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جنہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی کا کچھ مقصد ہے انہیں بے خوابی اورطویل عرصے سے نیند کے دیگر مسائل کم لاحق ہوتے ہیں۔

حالانکہ محققین نے بزرگوں کو بھی دیکھا، جو عموماً جوانوں سے کم سوتے ہیں۔ ان کا ماننا تھا کہ نتائج کو بڑے پیمانے پر دیکھناچاہیئے۔

امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں 823شرکاء شامل ہوئےجن کی اوسطاً عمر79برس تھی۔ ان شرکاء سےزندگی اور نیند سے متعلق  سوالوں کی سیریز  پوچھی گئی۔

وہ لوگ جنہیں لگتا تھا کہ ان کی زندگی کا کچھ مطلب ہے انہیں 63فیصد کم سلیپ ایپنو(سانس کا مسئلہ جس کی وجہ سے رات میں بار بار آنکھ کھُلتی ہے) کا شکار ہوتے ہیں۔

ان افراد کو ریسٹ لیگ سینڈروم بھی 52فیصد کم ہوتا ہے۔

عمومی طور پر ان کے سونے کا معیار بہت بہتر دِکھائی دیا۔

Daily mailبشکریہ