کیا آپ کا سینڈوچ اور برگر بھی کھاتے ہوئے کھل کر بکھر جاتا ہے؟
اکثر لوگ عوامی جگہوں پر برگر اور سینڈوچز صرف اس لئے کھانے سے گریز کرتے ہیں کہ انہیں کھاتے وقت انہیں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کا برگر اور سینڈوچ کھل کر بکھر جاتا اور اس کے اجزاء نکل کر گر جاتے ہیں۔
لیکن ایسا ہوتا کیوں ہے؟
ایسا فرکشن فورس یعنی رگڑ کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔ جب سینڈوچ یا برگر بنایا جاتا ہے تو اس میں ڈالے جانے والے کچھ اجزاء پھسلنے والے ہوتے ہیں۔ ان میں ٹماٹر، کھیرا، مایونیز، ایواکاڈو وغیرہ شامل ہیں ۔
اس لئے جب آپ سینڈوچ اور برگر بنائیں یا بنوائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ چکنی اور پھسلنے والی چیزیں بیچ میں ہوں۔
پہلے بریڈ پر بریڈ پر مایو یا چکن سپریڈ کی تہہ لگائیں پھر اس پر چکن لکے ریشے اور پتوں والی کوئی چیز بچھائیں۔ اس کے بعد پھسلنے والی چیزیں رکھیں اور ان کے اوپر دوبارہ کوئی ایسی چیز لگائیں جو کھردری یا ریشے والی ہو۔
اس طرح آپ کا سینڈوچ اور برگر کھاتے وقت کھلے گا نہیں۔
بشکریہ Cooking Channel
Comments are closed on this story.