Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

کیا آپ کا سینڈوچ اور برگر بھی کھاتے ہوئے کھل کر بکھر جاتا ہے؟

شائع 07 جولائ 2017 09:35am
-Mirror -Mirror

اکثر لوگ عوامی جگہوں پر برگر اور سینڈوچز صرف اس لئے کھانے سے گریز کرتے ہیں کہ انہیں کھاتے وقت  انہیں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کا برگر اور سینڈوچ کھل کر بکھر جاتا اور اس کے اجزاء  نکل کر گر جاتے ہیں۔

لیکن ایسا ہوتا کیوں ہے؟

ایسا فرکشن فورس یعنی رگڑ کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔ جب سینڈوچ یا برگر بنایا جاتا ہے تو اس میں ڈالے جانے والے کچھ اجزاء  پھسلنے والے ہوتے ہیں۔ ان میں ٹماٹر، کھیرا، مایونیز،  ایواکاڈو  وغیرہ شامل ہیں ۔

اس لئے جب آپ سینڈوچ اور برگر بنائیں یا بنوائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ  چکنی اور پھسلنے والی چیزیں بیچ میں ہوں۔

پہلے بریڈ پر بریڈ پر مایو یا چکن سپریڈ کی تہہ لگائیں پھر اس  پر چکن لکے ریشے  اور پتوں والی کوئی چیز بچھائیں۔ اس کے بعد پھسلنے والی چیزیں رکھیں اور ان کے اوپر دوبارہ کوئی ایسی چیز لگائیں جو کھردری یا ریشے والی ہو۔

اس طرح آپ کا سینڈوچ اور برگر کھاتے وقت کھلے گا نہیں۔

بشکریہ  Cooking Channel