Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نمک کے 5 حیران کن فوائد

شائع 06 جولائ 2017 02:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

آئیوڈین کی کمی

آئیوڈین والا نمک آئیوڈین حاصل کرنے کا  سب سے عام زریعہ ہے، جو جسم میں تھائرائڈ ہارمون (دماغ کی مناسب نشو نماکیلئے ضروری ہارمون)بناتا ہے۔ اس لئے آئیوڈین غذا کا ایک اہم جزو ہے کیوں کہ جسم اسے قدرتی طور پر نہیں بناتا ہے۔

ذیابیطس

انسولین کی صحت مند سطح فٹ جسم کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ کم نمک والی غذائیں جسم کی انسولین کیلئے حساسیت کو کمزور کر دیتی ہیں۔ جو جسم کی نمک کو میٹابولائز کرنے کی صلاحیت کو کم کرتی ہے، جگر ،پٹھوں اور نروس سسٹم کو کم سطح کی توانائی فراہم کرتی ہے اور ممکنہ طور پر ٹائپ 2ذیابیطس کا سبب بن تی ہے۔

ہیٹ اسٹروک

جسم کا درجہ حرارت جب حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو خود کو ٹھنڈا کرنے کیلئے  جسم زیادہ پسینہ بناتا ہے اور نمک اور پانی زیادہ خرچ ہوتاہے۔بزرگ لوگ اور چھوٹے بچوں کو ہیٹ اسٹروک کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ۔ اس سے بچاؤ کیلئے جسم کی پانی اور نمک کی مطلوبہ ضرورت کو پورا رکھا جائے۔ ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہ افراد کا علاج  نمک اور چینی والی چیزیں پلا کر کیا جاسکتا ہے۔

دانتوں کی صحت

تکلیف دہ بیکٹیریل انفیکشن جیسے کہ ٹرینچ ماؤتھ مسوڑوں میں السر کا سبب بن سکتا ہے، جس کو نمک کے پانی سے کلی کر کے صحیح کیا جاسکتا ہے۔ آدھا چمچہ نمک ایک کپ گرم پانی میں ملائیں  اور  اس سے کلی کریں۔ یہ سوجن اور مسوڑوں کی تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیگی۔

گلا خراب

گلا خراب ہو تو نیم گرم پانی میں آدھا چائے کاچمچہ نمک ملا کر غرارے کریں۔ درد میں راحت ملے گی۔

Organic Factsبشکریہ