Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

وزن کے کم ہونے میں رکاوٹ بننے والی 7 چیزیں

شائع 06 جولائ 2017 08:40am

fat

ایک آئیڈیل جسامت ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن اپنی ہی کچھ غلطیوں کی وجہ سے انسان اپنے وزن میں اضافہ کر بیٹھتا ہے اور چاہتے ہوئے بھی پھر اس وزن کو گھٹانا اس کے لئے ایک مشکل ترین عمل بن جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو وہ چیزیں بتانے جارہے ہیں جو آپ کے وزن کے گھٹاؤ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور ان سے اجتناب وزن گھٹانے کے لئے لازم ہے۔

ایک ہی جگہ گھنٹوں تک بیٹھنا

watchig

وزن کم کرنے میں رکاوٹ بننے والی چیزوں میں آپ کا ایک ہی جگہ گھنٹوں تک بیٹھنا بھی شامل ہے۔اکثر انسانوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ گھنٹوں لیپ ٹاپ لے کر بیٹھے رہتے ہیں یا ایک ہی جگہ بیٹھ کر بہت دیر تک ٹی وی دیکھتے رہتے ہیں۔

ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر انسان 3 گھنٹے ایک ہی جگہ بیٹھا رہے تو آدھا گھنٹہ روزانہ جِم کرکے بھی اس سے کوئی افادیت حاصل نہیں کرسکتا۔بہت دیر تک ایک جگہ بیٹھنے سے انسان کے مسلز کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے جسم میں موجود فیٹ نہیں جل پاتا اور وزن میں بتدریج اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

بہت زیادہ دیر تک جاگنا

awake

اگر آپ رات کو بہت زیادہ دیر تک جاگتے ہیں تو یہ بھی آپ کا وزن بڑھنے کی وجہ ہے کیونکہ جو افراد رات کو زیادہ دیر تک جاگتے ہیں وہ اپنے شوگر لیول کو کم نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے بھی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

کھانا کھاتے ہی لیٹ جانا

lay

اگر آپ کھانا کھاتے ہی لیٹ جاتے ہیں تو یہ بھی آپ کے وزن میں اضافے کی ایک بہت بڑی وجہ ہے اسی لئے طبی ماہرین بھی اس بات کی تنبیہ کرتے ہیں کہ رات کا کھانا کم سے کم سونے سے 3 گھنٹے پہلے کھا لینا چاہیئے۔

کھانا ترک کرنا

food

اگر آپ یہ سوچ کر دن کے کسی وقت کا کھانا ترک کرتے ہیں کہ اس سے آپ کے وزن میں واقع ہوگی تو آپ غلط سوچتے ہیں کیونکہ کھانے میں شامل معدنیات کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہم کھانا نہیں کھائیں گے تو ہمارے میٹا بولزم کا عمل سستی کا شکار ہوجائے گا اور ہمارا جسم فیٹ کو جلانے کے بجائے اسے جمع کرنا شروع کردے گا۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ جب آپ ایک وقت نہیں کھائیں گے تو دوسرے وقت خود بخود زیادہ کھائیں گے جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہی ہوگا۔

ڈائٹ مناسب نہ ہونا

diet

اگر آپ کی ڈائٹ میں کیلشیم، پروٹین یا آئرن کی مقدار کم ہے تو آپ اپنے میٹابولزم کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں کیونکہ میٹابولک سسٹم کو صحیح طرح کام کرنے کے لئے ان تمام چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر میٹابولک سسٹم صحیح طرح کام نہیں کرے گا تو آپ کے وزن میں اضافہ ہی ہوگا اسی لئے اپنی ڈائٹ پر خصوصی توجہ دیں۔

فیٹس سے بھرپور غذا کا استعمال

junk

اگر آپ فیٹس سے بھرپور غذا کا استعمال کریں گے تو یہ آپ کے میٹابولک سسٹم کو بری طرح متاثر کر دے گا جس کی وجہ سے نظامِ انہضام سست روی کا شکار ہوجاتا ہے اور وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

پانی کم مقدار میں پینا

water

اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ پانی کی کمی میٹابولزم کے نقصان پہنچاتی اور سست روی کا شکار کردیتی ہے۔اس لئے وزن میں کمی کے لئے پانی کو وافر مقدار میں استعمال کریں۔