کچن کی مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ دلچسپ ٹرکس آزمائیں
آج ہم آپ کے لئے کچن میں چیزوں کے استعمال، کھانے پکانے اور صفائی ستھرائی رکھنے کے کچھ ایسے حیران کن طریقے لائے ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ کچن میں پیش آنے والی بڑی پریشانیوں سے باآسانی چھٹکارا حاصل کرسکیں گے۔
آئیے جانتے ہیں ایسے کونسے طریقے ہیں جو ہمیں کچن میں پیش آنے والی تمام تر مشکلات سے چھٹکارا فراہم کر سکتے ہیں۔
بناء آنسوؤں کے پیاز کیسے کاٹیں؟
پیاز کاٹنا ایک انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ اس کی مرچیں انسان کی آنکھوں سے آنسو نکال دیتی ہیں لیکن فریج یہاں آپ کی مدد کرسکتا اگر آپ بناء آنسوؤں کے پیاز کاٹنا چاہتے ہیں تو کاٹنے سے آدھا گھنٹہ قبل اسے فریج میں رکھ دیں ایسا کرنے سے مرچیں نہیں پھیلیں گی اور آپ کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی۔
تیزی سے سبزیوں سے بیج کیسے نکالیں؟
کدو یا کھیرے وغیرہ کے بیج باآسانی اور تیزی سے نکالنے کے لئے ایک آئس کریم اسکوپ کا استعمال کریں اس کے تیز دھار کنارے بڑی آسانی سے سبزیوں کے بیجوں کو نکال سکتے ہیں۔
پکائے ہوئے کھانے سے اضافی فیٹ کیسے نکالیں؟
اگر آپ کے بنائے ہوئے کھانے میں غیر متوقع طور پر تیل کی مقدار زیادہ ہوجائے تو بناء کسی مشکل اور گندگی کے اس تیل کو انتہائی آسان طریقے سے نکالا جاسکتا ہے بس آپ کو یہ کرنا ہوگا کہ برف کے کچھ ٹکڑوں کو ایک تولیہ میں لپیٹیں اور کھانے کی اوپر سے اس کو گزاریں برف ایک مقناطیس کی طرح کام کرے گی اور سارا اضافی تیل اس تولیہ کے اندر جذب کردے گی۔
پھلوں سے باآسانی چھلکا کیسے اتاریں؟
فائل فوٹو
کینو، لیموں اور ان جیسے کئی پھلوں پر سے چھلکااتارنا انتہائی کٹھن عمل ہوتا ہے اور اس سے ناخنوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ان کو اتارنے کا ایک آسان طریقہ بھی ہے۔ صرف 20 سیکند کے لئے انہیں مائیکرو ویو میں رکھیں اور پھر اس کا چھلکا اتاریں آپ خود فرق محسوس کریں گے۔
ابلے ہوئے انڈوں سے باآسانی چھلکے کیسے اتاریں؟
ابلے ہوئے انڈوں سے چھلکا اتارنا بڑا مشکل کام ہے لیکن اگر آپ انہیں ابالتے وقت پانی میں تھوڑا سا سرکہ، کھانے کا سوڈا یا نمک ڈال دیں گے تو اس کا چھلکا اتارنا انتہائی آسان ہوجائے گا۔
رسیلے پھلوں سے زیادہ جوس کیسے نکالیں؟
پھلوں سے زیادہ جوس حاصل کرنے کے لئے انہیں کچھ دیر فریج میں ٹھنڈا کریں پھر 15 سے 20 سیکنڈ مائیکرو ویو میں رکھیں اس کے بعد ان کا جوس نکالیں ایسا کرنے سے پہلے کی نسبت زیادہ جوس حاصل ہوگا۔
نرم پنیر کو کیسے کدوکش کریں؟
فائل فوٹو
اگر آپ کے پاس پنیر نرم حالت میں ہے تو گندگی سے بچنے کے لئے اس کو تقریبا آدھا گھنٹہ فریج میں رکھیں اور پھر کدوکش کریں۔
پاستہ ابالنے کا اسمارٹ طریقہ
فائل فوٹو
جب آپ پاستہ ابالتے ہیں تو پانی جوش مار کر باہر گرتا ہے اور اس سے کچن میں گندگی ہوجاتی ہے۔ تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ پانی باہر نہ گرے تو ایک لکڑی کا چمچ اس کے اوپر رکھ دیں آپ یہ دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کہ پانی باہر نہیں گررہا۔
پوری مرغی کو کیسے روسٹ کیا جائے؟
فائل فوٹو
ایک پوری مرغی کو روسٹ کرنے کے لئے آپ اسے سینے کے بل رکھ کر مائیکروویو میں ڈالیں چونکہ سینے پر ہی سب سے زیادہ گوشت ہوتا ہے اور دیر میں پکتا ہے تو اس کو سینے کے بل رکھنے سے اس میں ہیٹ جلدی داخل ہوگی اور بہت جلد اچھے طریقے سے پک جائے گی۔
بیک ہوئے آئٹمز کو گرم کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
فائل فوٹو
جب آپ پیزا یا کسی اور بیک ہوئے آئٹم کو گرم کریں تو مائیکرو ویو میں ایک کپ پانی بھی رکھ دیں اس طرح اس کی نمی برقرار رہے گی اور ساتھ ہی وہ سخت بھی نہیں ہوگا۔
انڈے کو بنا زردی توڑے کیسے فرائی کریں؟
فائل فوٹو
انڈوں کو ایک پین میں توڑیں اس کے بعد ویجیٹیبل آئل ڈالنے کے بجائے اس میں تھوڑا پانی ڈال دیں پھر اس کو ہیٹر پر رکھ دیں نتیجتا آپ بناء زردی کے ٹوٹے ایک بہترین فرائی ہوئے انڈے کو انجوائے کرسکیں گے۔
زنگ کھائے فرائی پین کو کیسے صاف کریں؟
فائل فوٹو
زنگ کھائے ہوئے فرائی پین کو صاف کرنے کے لئے اسے کسی ڈش واشنگ لکوئیڈ سے نہیں بلکہ ذرا سا نمک چھڑک کر صاف کریں اس طرح سے نہ صرف یہ صاف ہوگا بلکہ استعمال کے دوران مختلف مصالحوں کی ناخوشگوار مہک اس میں بس گئی تھی اوہ بھی دور ہوجائے گی۔
اپنے ہاتھوں سے لہسن اور پیاز کی ناخوشگوار مہک کو کیسے دور کریں؟
اپنے ہاتھوں سے لہسن اور پیاز کی ناخوشگوار مہک کو دور کرنے کے لئے نمک یا لیموں کے رس کو ہاتھوں پر اپلائی کریں اور کچھ دیر بعد دھولیں بو غائب ہوجائے گی۔
اسٹیل کے برتنوں کی چمک واپس لانے کا طریقہ
وقت کے ساتھ ساتھ اسٹیل کے برتن اپنی چمک کھو دیتے ہیں لیکن اگر آپ ان کی چمک کو واپس لانا چاہتے ہیں تو انہیں سرکے اور پانی کے مکسچر سے دھو لیں چمک واپس آجائے گی۔
بشکریہ برائٹ سائیڈ
Comments are closed on this story.