Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسان کو غائب کرنے والا فوجی لباس تیار

شائع 03 جولائ 2017 06:20am
سائنس
-true-news.info -true-news.info

روسی سائنسدانوں نے سپاہیوں کو دشمن کی نظر سے غائب رکھنے والا ایک لباس تیار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

روس کی سراٹوف یونیورسٹی کے ماہرین نے ریڈار اور دیگر ریڈیو شعاعوں سے محفوظ رکھنے والا لباس تیار کیا ہے۔ جس ٹیکنالوجی کے تحت فوجیوں کا یونیفارم ریڈار اور دیگر ریڈیو آلات کی لہروں کو جذب کرنے کے باقبل بن سکتا ہے۔

اس کیلئے نینو پروسیسنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ لباس میں چھوٹے چھوٹے سیل لگائے گئے ہیں جو ازخود آس پاس کے ماحول کا رنگ محسوس کرکے کپڑے کی اوپری پرت پر عین وہی رنگ چڑھادیں گے جو اطراف کا رنگ ہوگا۔ اس کیلئے لباس پر خاص طرح کا رنگ چڑھایا گیا ہے جو حرارت محسوس کرنے والی ایک ڈائی کا کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف الینوائے اور میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے مشترکہ طور پر ٹینکوں کو اوجھل رکھنے کیلئے وضع کی تھی۔ امریکی افواج ایک عرصے سے اپنے فوجیوں اور آلاتِ حرب کو چھپانے کیلئے کئی ٹیکنالوجیز پر کام کررہی ہیں لیکن اب تک ان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

بشکریہ ibtimes