Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

برمودا ٹرائی اینگل میں پراسرار جزیرہ نمودار

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2017 07:26am
-Getty -Getty

برسوں سے ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کو نگلنے والے پراسرار برمودا مثلث کے سمندر نے ایک پراسرار جزیرہ اگل دیا۔

کیپ ہیٹرس نیشنل سی شور کے حکام نے لوگوں کے وہاں جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

برمودا مثلث جسے شیطانی تکون بھی کہا جاتا ہے بحر اوقیانوس میں واقع سمندر کا ایک مخصوص حصہ ہے۔ اس علاقے کا ایک کونا برمودا ،دوسرا پورٹوریکو اور تیسرا میلبورن سے متصل ہے اور ان تینوں کونوں کے درمیانی حصے کو برمودا تکون یا مثلث کہا جاتا ہے۔

برمودا تکون میں گزشتہ طویل عرصے میں بحری جہازوں کی گمشدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں جنہیں ڈھونڈنے کیلئے جانے والے بحری و ہوائی جہاز بھی ایسے کھوئے کہ تمام تر ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود آج تک ان کا سراغ نہ مل سکا۔

 تاہم اب اس تکون کے اسرار میں مزید اضافہ ہوگیا جب اچانک یہاں سے ایک جزیرہ ابھر آیا ہے۔ جنوبی کیرولینا کے ساحل کے ساتھ ابھرنے والے اس جزیرے کو مقامی افراد نے شیلی یا سیپیائی جزیرے کا نام دیا ہے کیونکہ یہاں لاتعداد سیپیاں بکھری ہوئی ہیں۔ان کے مطابق یہ جزیرہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں ابھرنا شروع ہوا ہے۔

Cape Hatteras point and the new sandbar island #capepoint

A post shared by 🅲🅷🅰🅳 (@chadonka) on

بشکریہ Independent