Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کتّے آپ کے بارے میں 7 خفیہ باتیں جانتے ہیں

شائع 03 جولائ 2017 04:23am
-SV -SV

جی ہاں! آپ نے صحیح پڑھا۔ کّتے آپ کے بارے میں 7 ایسی خفیہ باتیں جانتے ہیں جو خود آپ کو بھی نہیں پتا۔ وہ خفیہ باتیں کیا ہیں؟ ذیل میں پڑھیں۔

٭ آپ اچھے انسان ہیں یا نہیں

کتّے آپ کا مشاہدہ کرتے ہیں اور آپ کے  عمل سے پہچان جاتے ہیں کہ آپ ایک اچھے اور رحم دل انسان ہیں یا نہیں۔ یونیورسٹی آف میلان کے محققیقین کے کتوں کو چند انسانوں کا مشاہدہ کروایا جن میں کچھ نے بھکاریوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جبکہ کچھ نے بھکاریوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں دھتکار دیا۔ بعدازاں جب ان لوگوں نے کتوں کو اپنے پاس بلایا تو کتے ان افراد کے پاس گئے جنہوں نے بھکاریوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا۔

٭ آپ کسی کو پسند کرتے ہیں یا نہیں

جب آپ کسی کے حوالے سے منفی احساسات رکھتے ہیں تو کتّے آپ کی سانسوں کی ترتیب میں بدلاؤ محسوس کر سکتے ہیں۔ آپ کے جسم میں پیدا ہونے والی ہلکی سی اکڑن کو دیکھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ کے جسم سے نکلنے والے غیر محسوس فیرومونز کو بھی سونگھ سکتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کا کتا کسی کو پسند نہیں کرتا، اس کا مطلب پہے کہ آپ بھی اسے پسند نہیں کرتے۔

٭ کینسر

کتّوں کو مختلف اقسام کے کینسرز کو سونگھ کر پہچاننے کی ٹریننگ دی جاسکتی ہے۔ کتّے کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کو سونگھ سکتے ہیں۔ کئی مطالعاتی تحقیق میں کتوں نے 88 فیصد چھاتی کے سرطان جبکہ 99 فیصد پھیپڑوں کے سرطان کی ایک دم ٹھیک نشاندہی کر چکے ہیں۔

٭ آپ کو حفاظت کی ضروت ہے

اگر آپ کا کتا آپ کے ساتھ سونے آرہا ہے یا آپ کا ساتھ چھوڑنے سے گریز کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ محسوس کرسکتا ہے کہ آپ کو خوف یا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ کتے خوف یا ڈر کی ھالت میں جسم سے خارج ہونے والے ایڈرینالین کو سونگھ سکتے ہیں۔

٭ پیار کا لالچ

کّوں کو جب کوئی چیز درکار ہوتی ہے تو وہ آپ کو سامنے انتہائی معصومانہ شکل بنا کر آتے ہیں۔ کیونکہ جب آپ کسی معصوم بچے یا جانعٓور کو دیکھتے ہیں تو آپ کا جسم آکسیٹوسیجن نامی کیمیکل خارج کرتا ہے۔ کتے اس بات کو پہچانتے ہیں۔

٭ آپ کا ارادہ

کتے انسان کا ارادہ بھانپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کے چلنے کا انداز، پٹّا پکڑنے کا انداز اور آپ کے جسم کی حرکات سے پتا لگا لیتے ہیں کہ آپ کیا کرنے والے ہیں کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ایک تحقیق میں کتوں نے صرف اپنے مالک کی نظر کا پیچھا کرکے چھپے ہوئے کھانے کو تلاش کرلیا تھا۔

٭ آپ کتنے بیمار ہیں

کتوں کو خون میں موجود شوگر سے لے کر مائیگرین کے درد تک کو پہچاننے کی تربیت دی جاسکتی ہے۔ دنیا بھر میں مرگی کے مریضوں کی بڑی تعداد ایسے کتوں کو پال رہی ہے جو انہیں دورہ پڑنے سے قبل مطلع کر دیتے ہیں۔ ہوائی کے ایک ہسپتال میں مفلوج مریضوں کی پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کی اطلاع دینے کیلئے کتوں کو رکھا گیا ہے۔ کیونکہ مفلوج مریض خود اس کی علامات نہیں بتا سکتے۔

بشکریہ msn.com