Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

بارش کے بعد نکلنے والے یہ کیڑے اب آپ کو کبھی پریشان نہیں کریں گے

شائع 30 جون 2017 07:01am

666

مون سون کا سیزن شروع ہوتے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جاتاہے، جہاں موسم خوشگوار ہوتا ہے وہاں کچھ پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

خاص کر پاکستان میں بارشیں رحمت کے ساتھ زحمت بھی بن جاتی ہیں صفائی کا ناقص انتظام شہریوں کے لیئے مشکلات کا سبب بنتا ہے۔

ہم نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بارش کے بعد مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے گھروں کا رخ کر لیتے ہیں اور یہ کیڑے لائٹ کی روشنی کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔

یہ کالے کیڑے جنہیں عام طور پر لوگ پتنگے کہتے ہیں  بڑے تعداد میں روشنی کے گرد جمع ہو جاتے ہیں اور پریشانی کا سبب بنتے ہیں، اس کے علاوہ کچھ کیڑے ایسے بھی نکلتے ہیں جس کے کاٹنے سے خارش محسوس ہونے لگتی ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی تدابیر بتائیں گے جب پر عمل کر کے آپ خود کو ان کیڑوں سے محفوظ رکھ سکیں گے اور موسم کی تبدیلی کو مکمل طور پر انجوئے کر سکیں گے۔

سب سے پہلے آپ اپنے جسم پر کیڑوں سے بچاؤ کی دوائی لگائیں تاکہ کوئی کیڑا آپ کو کاٹ نہ سکے، بارش کے بعد ان کیڑوں کے کاٹنے سے بیماریاں پھیلنے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کمرے میں اگر کافور کی گولیاں رکھ دی جائیں تو ان کی مہک سے یہ کیڑے دور بھاگ جاتے ہیں لہذا بارش کے ہوتے ہی کمرے کی مختلف جگہوں پر کافور کی گولیاں رکھ دیں تاکہ ان کیڑوں سے محفوظ رہا جا سکے۔

کیڑے مار اسپرے کا استعمال بھی اس موسم میں بیحد ضروری ہے، بارش کے فوری بعد کمرے میں کیڑے مار اسپرے کریں ۔

ایک پیالے میں پانی اور سیب کا سرکہ ملا کر رکھا جائے تو بھی یہ کیڑے کمرے میں داخل نہیں ہوتے ، سیب کے سرکے کی تیز خوشبو ان کیڑوں کو دور بھگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ اپنے جسم پر ہلکا سا تیل لگا کر رکھیں ایس اکرنے سے آپ کیڑوں کے کاٹنے سے محفوظ رہ سکیں گے۔

:چند احتیاطی تدابیر

اپنے گھر میں موجود پودوں کو صاف رکھیں۔

کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں

کھانے پینے کی اشیاء ڈھک کر رکھیں

گھر کے بیرونی دروازے پر جالی کا استعمال کریں۔

صفائی کا خاص خیال رکھیں

کوشش کریں کے کچرا گھر سے دور ہو اور ڈسٹ بن کا ڈھکن بند ہو تاکہ جراثیم پیدا نہ ہو سکیں۔

www.thehealthsite.com : بشکریہ