Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نیشنل جیوگرافک کی وہ نایاب تصویریں جو آپ کا دماغ ِہلا دیں

شائع 30 جون 2017 06:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

یہ تصویریں نیشنل جیوگرافک میگزین کے ماسٹر فوٹوگرافروں کی جانب سے لی گئی ہیں ان میں غیر معمولی اور ناقابل یقین جانوروں، اشیاء، جگہوں اور واقعات کو کیپچر کیا گیا ہے یہ اس قدر نایاب اور ناقابل فراموش ہیں کہ ان کو دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

آسمان کو جگمگانا

فائل فوٹو فائل فوٹو

تھائی لینڈ میں بارشوں کے سیزن کے اختتام پر ایک لوئے کریتھونگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لالٹینوں کو آسمان کی طرف اڑا کر اسے جگمگایا جاتا ہے یہ تصویر اسی فیسٹیول کی ہے۔

تھائی لینڈ کے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ان لالٹینوں کو آسمان میں چھوڑنے سے برائی دور ہوجاتی ہے یہ تصویر پانی میں عکس بننے کی وجہ سے بہت نایاب ہے۔

برف کے ٹاور سے دھواں

فائل فوٹو فائل فوٹو

یہ ایک بہت بڑا برف کا ٹاور ہے جس کا اندازہ اس کے برابر میں کھڑے انسان کو دیکھ کر با آسانی لگایا جاسکتا ہے اس تصویر میں برف کے اس میگا ٹاور سے گیس اور دھواں نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ہاتھی اور اس کا ماہوَت

فائل فوٹو فائل فوٹو

یہ ایک جنوبی ایشیائی ہاتھی راجن ہے جو اپنے ماہوَت نظرو کو پانی کے اندر اپنے دانتوں پر اٹھائے ہوئے ہے یہ اندامن جزیرے کے ایک ساگر کی تصویر ہے اور دیکھنے میں کافی نایاب لگتی ہے۔

بادلوں کے اوپر چلنا

فائل فوٹو فائل فوٹو

تقریبا چا ہزار فٹ کی بلندی پر بنایا گیا یہ ایک شیشے کا پلیٹ فارم ہے جس پر چلتے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بادلوں پر چل رہے ہوں یہ تجربہ انسان کو اس دنیا سے کہیں اور ہی لے جاتا ہے۔

ہپو اپنے بچے کو سنبھالتے ہوئے

فائل فوٹو فائل فوٹو

یہ تصویر ویسٹ افریقہ کے ایک جنگل کی ہے جس میں مادہ ہپو اپنے بچے کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے اپنے قریب ہی رکھ رہی ہے۔ ہپو کے بچے کا وزن تقریبا 350 سے 600 پاؤنڈز تک ہوتا ہے جبکہ ایک نارمل جوان ہپو کا وزن اس سے 10 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

ایک سو پینتالیس سالہ خوبصورت درخت

فائل فوٹو فائل فوٹو

جاپان میں ایک سو پینتالیس سال پرانے اس ونسٹیا درخت سے جامنی اور گلابی رنگ کے پھول زمین کی جانب گرتے ہوئے محسوس ہورہے ہیں اس کی شاخیں انتہائی بڑی اور وزن دار ہیں جس کے باعث اس کی سپورٹ کے لئے بیم کا سہارا لیا گیا ہے یہ واقعی ایک بہت نایاب درخت ہے۔

ایک انوکھا نظارا

فائل فوٹو فائل فوٹو

اس تصوریر میں ایک کلینر بھیڑوں پر سے دھول مٹی کو صاف کرتا ہوا نظر آرہا ہے یہ سڈنی میں کیبلا رٹیل اسٹور کے ڈسپلے پر کھڑے ہوئے ہیں اور ایک نایاب منظر پیش کر رہے ہیں۔

ہوا میں اڑتی ہوئی جھڑیاں

فائل فوٹو فائل فوٹو

اس تصویر میں جھاڑیا ہوا میں اڑتی ہوئی دکھ رہی ہیں جو ایک بہترین منظر کی عکاسی کر رہی ہیں۔

بشکریہ ریڈرز ڈائیجسٹ