دلیپ کمار کا گھر کھنڈر بن گیا
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے آباواجداد کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے یہاں ان کا گھر ہے جو تقریبا ایک صدی پرانا ہے یہ گھر پہلے ہی خستہ حالی کا شکار تھا اور مزید گزرتے وقت کے ساتھ کھنڈر میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
دلیپ کمار کے آباو اجداد پاکستان کی آزادی سے قبل اسی مکان میں رہتے تھے لیکن پاکستان کی آزادی کے بعد وہ بھارت ہجرت کرگئے۔ تاہم لیجنڈ اداکار کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مکان کو 2014 میں قومی ثقافتی ورثہ قرار دیتے ہوئے دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ثقافتی ورثہ کونسل پاکستان کے جنرل سیکریٹری شکیل وحید اللہ کا کہنا ہے کہ محلہ خداداد کے تاریخی قصہ خوانی بازار میں واقع اس مکان کا صرف دروازہ اور آگے کا کچھ حصہ ہی بچا ہے لیکن اس کو جلد بنا دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.