Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب سے زیادہ کمانے والے سلیبرٹیز میں کون سے بھارتی اداکار شامل ہیں

اپ ڈیٹ 13 جون 2017 08:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبرٹیز کی فہرست شائع کی ہے جس میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے ریپر شون 'ڈیڈی' کومبز سرفہرست ہیں۔

ڈیڈی گذشتہ سال فوربز کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر تھے اور اس سال انھوں نے 130 ملین ڈالر کمائے جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

انھوں نے کمائی حالیہ امریکہ کے ٹوئر، ووڈکا شراب بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ اور اپنی کپڑے بنانے والی کمپنی شون جان کے ایک تہائی حصہ بیچنے کے ذریعے حاصل کی ہے۔

ڈیڈی کے بعد دوسرے نمبر پر امریکی گلوکارہ بیونسے ہیں اور تیسرے نمبر پر مصنف جے کے راؤلنگ ہیں۔ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے ایک سو سیلیبرٹیز میں 16 فیصد خواتین ہیں۔

59 ویں نمبر پر کائلی جینر ہیں جو پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں اور وہ اس فہرست میں سب سے کم عمر سیلیبرٹی ہیں۔ ان کی عمر 19 سال ہے۔

کائلی جینر نے فیملی ریئلٹی شو 'کیپنگ اپ ود دا کارڈیشیئنز'، اپنے نام سے چلائی جانے والی کاسمیٹک کمپنی اور ملبوسات کے ذریعے کمائی کی ہے۔

اس فہرست میں 50 فیصد افراد کا تعلق میوزک کی صنعت سے ہے جبکہ دو ایتھلیٹس کرسچیانو رونالڈو اور باسکٹ بال کھلاڑی لے برون جیمز بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں دو بالی وڈ سپر سٹارز بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ خان 65 ویں نمبر پر ہیں جبکہ سلمان خان 71 ویں نمبر پر ہیں۔

شون ڈیڈی کومبز 130 ملین ڈالر

2

گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر کومبز اپنی سب سے مئادہ بکنے والی البمز 'نو وے آؤٹ' اور 'فور ایور' کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ تاہم کاروبار میں کامیابی کے باعث انھوں نے 22 ویں پوزیشن سے پہلی نمبر پر چھلانگ ماری ہے۔

بیونسے نولز 105 ملین ڈالر

فائل فوٹو فائل فوٹو

بیونسے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں لیکن پچھلے سے وہ 34 ویں پوزیشن پر تھیں اور اس سال وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی کمائی کا بڑا ذریعہ 'فورمیشن' نامی ٹوئر اور تازہ البم 'لیمینیڈ' سے ہوا۔ ان کے شوہر جے زی 55 ویں نمبر پر رہے۔

جے کے راؤلنگ 95 ملین ڈالر

فائل فوٹو فائل فوٹو

جے کے راؤلنگ ایک بار پھر اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں جس کی بڑی وجہ 'ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ' ہے۔ وہ اس سال تیسرے نمبر پر ہیں۔

کرسچیانو رونالڈو 93 ملین ڈالر

فائل فوٹو فائل فوٹو

ریال میڈرڈ سے کھیلنے فٹ بال کھلاڑی رونالڈو اس سال چوتھی سے بانچویں پوزیشن پر آئے ہیں۔ فٹ بال سے کمائی کرنے کے علاوہ رونالڈو کی انڈر ویئر اور جینز کی اپنی کمپنی ہے جس کے ذریعے ان کو آمدنی ہوئی۔ اس کے علاوہ نائیکی کی جانب سے لائف ٹائم ڈیل سے بھی ان کو کمائی ہوئی۔

کائلی جینر 41 ملین ڈالر

فائل فوٹو فائل فوٹو

19 سال کی عمر میں کارڈیشیئن جینر خاندان کی سب سے کم عمر آرٹسٹ نے ریئلٹی شو 'کیپنگ اپ ود دا کارڈیشیئنز' کے ذریعے کمائی کی۔ اس کے علاوہ ان کی اپنی کاسمیٹک کمپنی بھی ہے۔ وہ اس فہرست میں 59 ویں نمبر پر ہیں۔

شاہ رخ خان 38 ملین ڈالر

فائل فوٹو فائل فوٹو

بالی وڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔ ان کی اس سال اچھا کاروبار کرنے والی فلموں میں رئیس بھی ہے جن کے لیے معاوضہ وہ پہلے لیتے ہیں اور فلم ریلیز ہونے کے بعد وہ منافعے سے بھی حصہ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مصنوعات کی تشہیر کرنے کے لیے معاوضہ لیتے ہیں اور وہ مصنوعات ہوتی ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر امریکیوں نے سنا بھی نہیں ہوتا۔

جینیفر لوپیز 38 ملین ڈالر

فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز بھی اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔ جینیفر لوپیز کا ایک نیا شو چل رہا ہے جس کا نام 'ورلڈ آف ڈانس'۔ وہ اس شو کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں اور اس میں جج بھی ہیں۔ لاس ویگس میں ان کے مکان اور اشتہارات کی مدد سے وہ 65 ویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان 37 ملین ڈالر

فائل فوٹو فائل فوٹو

بالی وڈ ہی کے سپر سٹار سلمان خان اس فہرست میں 71 ویں پر ہیں۔ 1989 سے اب تک سلمان خان 85 فلموں میں کام کر چکے ہیں اور اب بھی کام کر رہے ہیں۔ وہ فلمیں پروڈیوس بھی کرتے ہیں اور اداکاری بھی۔ ان کی حالیہ اچھا کاروبار کرنے والی فلموں میں سلطان ہے جو 2016 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم تھی۔

۔بشکریہ بی بی سی