Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے ُپراسرار اور خوفناک مقامات

اپ ڈیٹ 12 جون 2017 06:10am

اگر کسی جگہ پر بھوت کی موجودگی کا احساس ہو جائے تو وہاں کھانا پینا سونا جاگنا محال ہو جاتا ہے، ایسے میں انسان اپنے ہوش میں نہیں رہتا، لوگ اکثر من گھڑت کہانیاں سنا کر بھی خوف پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو پاکستان کے ان مقامات کے  بارے میں بتائیں گےجو پر اسرار ہونے کے باعث لوگوں میں بے حد مشہور ہیں اور جہاں جانا خطرے سے خالی نہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے ہی خوفناک مقامات کے بارے میں بتائیں گے ، جن کے بارے میں شاید آپ بھی اب تک لا علم ہوں گے۔

٭کار ساز کے بھوت کی کہانی
Karsaz-Ghost-Karachi

کراچی میں موجود روڈ کارساز ایک سب سے مصروف روڈ مانا جاتا ہے یہاں کئی لوگوں نے متعدد بار لال دلہن کے لباس میں ملبوس دلہن کو دیکھا ہے اور اسی وجہ سے اس روڈ کو پر اسرار بھی مانا جاتا ہے۔

٭ موہاٹا پیلس

کراچی میں واقع موہاٹا پیلس برٹش دور میں تعمیر کیا گیا تھا، جوکہ اب میوزیم بن گیا ہے۔وہاں پر موجود گارڈز کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں میوزیم میں موجود چیزیں اپنی جگہ سے ہٹ جاتی ہیں۔اس کے علاوہ گارڈز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میوزیم میں بہت سی پراسرار چیزیں رونما ہوتی ہیں۔

٭گلی نمبر 6 پی سی ایچ ایس

اگر آپ کراچی کے علاقے  پی سی ایچ ایس کی گلی نمبر 6 سے اکیلے گزر رہے ہیں تو خیال رکھیں کہیں آپ کو بھی سفید لباس میں ملبوس پر اسرار خاتون نہ دکھ جائیں  بہت سے لوگوں نے اس پر اسرار خاتون کو دیکھا ہے جن  کے چہرے پر غیر معمولی پیلاہٹ ہونے کے باعث خوف محسوس ہوتا  ہے اور وہ اسی گلی میں چلتی پھرتی پائی گئی ہیں جبکہ صبح 3 بجے کے بعد اچانک غائب بھی ہو جاتی ہیں۔

٭کوہ ِ چلٹن ، بلوچستان

کوہ چلٹن بلوچستان میں واقع ہے، چلٹن فارسی زبان کا لفظ ہےاور اس کا مطلب 40 مُردوں کے ہیں۔ روایت کے مطابق ان پہاڑی سلسلوں میں 40 بچوں کے ساتھ ایک پراسرار واقعہ رونما ہوا تھا، جس کے بعد ان پہاڑی سلسلوں کا نام یہی رکھ دیا گیا ۔

٭ شیخوپورہ فورٹ، لاہور

شیخوپورہ فورٹ لاہور میں واقع ہے۔ اس فورٹ میں ایک زمانے میں شہزادیاں رہائش پذیر تھیں۔شہزادیوں کے بعد اس گھر کو کبھی کسی نے استعمال نہیں کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ اس گھر پر آج بھی وہ شہزادیاں نظر آتی ہیں۔

٭ شمشان گھاٹ، حیدرآباد

شمشان گھاٹ حیدرآباد میں واقع ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں ہندؤوں کو مرنے کے بعد جلایا جاتا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شمشان گھاٹ میں رات کے وقت بہت سارے بچوں کے کھیلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ گارڈز کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد یہ بچے پتہ نہیں کون سی جگہ سے آتے ہیں اور کھیلنا شروع ہوجاتے ہیں اور اپنا کھیل ختم کرنے کےبعد غائب ہوجاتے ہیں۔

٭ چوکنڈی قبرستان، کراچی

چوکنڈی قبرستان کراچی میں نیشنل ہائی وے پر موجود ہے۔یہ پاکستان کا بہت قدیم قبرستان ہے، یہ تقریباً 600 سال پرانا قبرستان ہے۔اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ اس قبرستان میں کئی پراسرار واقعات رونما ہوچکے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس قبرستان میں رات کے وقت میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہاں رات کے وقت میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

http://www.parhlo.com : بشکریہ