Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

آئینے کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے ذائقہ واضح طور پر بہتر ہوجاتا ہے: تحقیق

شائع 08 جون 2017 05:58pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق کے مطابق آئینے کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے کھانے کا ذائقہ واضح طور پر بہتر ہوجاتا ہے اور مقدار بڑھ جاتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اپنی تصویر کے سامنے بیٹھ کر کھانابھی ایسے ہی اثر رکھتا ہے۔

نئی تحقیق سے  سامنے آنے والی حقیقت نے  گزشتہ تحقیق  کہ زیادہ لوگوں کے ساتھ کھانا کھانا ، اکیلے کھانا کھانے کی نسبت زیادہ پُر لطف ہوتا ہے، کی حقیقت کو زائل کردیا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ ان کی ڈھونڈ سے بڑی عمر کے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے جو تواتر کے ساتھ اکیلے کھانا کھاتے ہیں۔

جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے رہنما مصنف ریوزابورو ناکاٹا کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق نے کھانے کی جانب رغبت اور معیارِ زندگی میں بہتری کے امکان کا طریقہ تجویز کیا گیا ہے۔ جیسے کہ بزرگ لوگ جو کھانا کھاتےوقت اکیلےہوتے ہیں(مثال کے طور پر وہ لوگ جن کے عزیز ان سے دور ہوں)۔

Daily Mailبشکریہ