آئینے کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے ذائقہ واضح طور پر بہتر ہوجاتا ہے: تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق آئینے کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے کھانے کا ذائقہ واضح طور پر بہتر ہوجاتا ہے اور مقدار بڑھ جاتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق اپنی تصویر کے سامنے بیٹھ کر کھانابھی ایسے ہی اثر رکھتا ہے۔
نئی تحقیق سے سامنے آنے والی حقیقت نے گزشتہ تحقیق کہ زیادہ لوگوں کے ساتھ کھانا کھانا ، اکیلے کھانا کھانے کی نسبت زیادہ پُر لطف ہوتا ہے، کی حقیقت کو زائل کردیا ہے۔
محققین کا ماننا ہے کہ ان کی ڈھونڈ سے بڑی عمر کے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے جو تواتر کے ساتھ اکیلے کھانا کھاتے ہیں۔
جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے رہنما مصنف ریوزابورو ناکاٹا کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق نے کھانے کی جانب رغبت اور معیارِ زندگی میں بہتری کے امکان کا طریقہ تجویز کیا گیا ہے۔ جیسے کہ بزرگ لوگ جو کھانا کھاتےوقت اکیلےہوتے ہیں(مثال کے طور پر وہ لوگ جن کے عزیز ان سے دور ہوں)۔
Daily Mailبشکریہ
Comments are closed on this story.