Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل او سی : کنٹرول لائن پر بھارتی بربریت جاری

شائع 08 جون 2017 01:56pm
File Photo File Photo

مظفرآباد: آزاد کشمیرکی وادی لیپہ میں بھارتی  فوج نے کنٹرول لائن کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر گولہ باری کر کے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو زخمی کر دیا۔

کنٹرول لائن پرواقع وادی کے گاؤں چننیاں، نوکوٹ، کسرکوٹ منڈاکلی سمیت دیگرعلاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی پرفائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ رات بھر جاری رکھا ۔

چننیاں گاؤں کے  رہا ئشی سبحان میر کے گھرپرمارٹرگولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے  چار افراد رفیق میر، اس کی اہلیہ پروین بی بی ،بھائی نذیرمیر اورتوصیف میرزخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی فوجی  اسپتال  پہنچا دیا گیا ہے۔

وادی لیپہ کے گاؤں نوکوٹ میں بھارتی فوج نے ایک گھر پرمارٹرگولہ پھینکا جس کی  خوف ناک آوازاوردھماکے سے ایک عورت قاسم جان حرکت قلب بند ہونے کے  باعث جاں بحق  ہوگئی ۔ بھارتی فوج کی گولہ باری کے باعث وادی لیپہ کے عوام سحری نہ کرسکے۔