Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شيخ رشيد سے ادھارواپس لينے کا متلاشی پارليمنٹ پہنچ گيا

اپ ڈیٹ 08 جون 2017 10:58am

888

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پارلیمنٹ ہاوس پہنچے توگیٹ نمبرایک پرملک نور اعوان نامی شخص نے ان کا راستہ روک لیا ۔

نوراعوان  نامی شخص نے شیخ رشید سے بائیس لاکھ روپے ادھار واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

شیخ رشید نے ادھار جلد واپس کرنے سے متعلق تسلی دی تومزکورہ شخص  نے مسجد میں حلف دینے کی یقین دہانی مانگ لی۔

جس کے بعد عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ نے معاملہ بگڑنے پر پارلیمنٹ کے اندرجلد از جلد جانے میں ہی خیر سمجھی۔

ایوان میں پہنچنے پر اپنے ساتھ پیش آنے والا واقع بیان کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ غیرمحفوظ  رہنے سےمتعلق پہلے بھی کہہ رہا تھا ۔

شیخ رشید کے مطالبہ پریزائڈنگ افسرنے جھگڑا کرنے والے شخص کوگرفتارکرنے کی ہدایت کی جس پر نوراعوان کو حراست میں لے لیا گیا ۔۔

اسپیکر کے اقدامات سے بھی شیخ رشید کی تسلی نہیں ہوائی اوروہ سیکریٹریٹ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی ۔۔