Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

واشنگٹن:پاکستانی سفیر کی امریکی سینیٹر سے ملاقات

شائع 08 جون 2017 08:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:پاکستانی سفیر اعزاز چودھری سے واشنگٹن میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی ملاقات۔اعزازچودھری نے امریکی سینیٹر کو دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر اعزاز چودھری سے واشنگٹن میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعزاز چودھری نے امریکی سینیٹر کو دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

 اعزازچودھری نے پاکستانی کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پرسینیٹرلنڈسے گراہم نے دہشتگردی کے خاتمے پر پاکستان کی تعریف کی۔

سینیٹر گراہم نے علاقائی امن اور استحکام بڑھانے کیلئے قریبی تعاون پر زوردیا۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کابل میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ دہشتگرد عناصر پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی کوششوں کو ثبوتاژ کر رہے ہیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے لئے بہترین موقع ہے افغانستان میں قیام امن کے لئے مل کر کردار ادا کریں۔

پاکستانی سفیر کامزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن، خوشحالی، استحکام کا خواہش مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔