Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنگ کا دیوتا کہلانے والے پرندے کے بارے میں دلچسپ حقائق

شائع 06 جون 2017 04:03pm
-The Spruce -The Spruce

ہمنگ برڈ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ  ہے جو جمائکا کے جزیروں اور کیوبا کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔

اس کی لمبائی صرف دو انچ تک ہوتی ہے جبکہ مادہ ہمنگ برڈ نر سے آدھا انچ چھوٹی ہوتی ہے۔ یہ اڑتے وقت ایک سیکنڈ میں 80بار اپنے ہروں کو حرکت دے سکتے ہیں۔

ہمنگ برڈ  کی خوراک شہد کی مکھیاں اور دوسرے کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں اور حیران کن حد تک زیادہ کھاتے ہیں۔

یہ پرندے جنگ جو طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، اس لئے انہیں  'جنگ کا دیوتا' بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دوسری نسل کے ہمنگ برڈ سے ہمیشہ لڑنے کو تیار رہتے ہیں۔

اس کی الاسکا سے جنابی چلی تک 320 نسلیں ہیں۔

ان کے گھونسلے کا سائز ایک چھوٹی پیالی جبکہ انڈوں کا سائز کافی بین جتنا ہوتا ہے۔

اس پرندے کو  اپنی مرغوب غذا لال رنگ کے پھولوں سے حاصل ہوتی ہے۔ لال پھولوں سے انہیں شہد حاصل ہوتا ہے۔

اس پرندے کی خاص بات اس کا ایک ہی جگہ پر بنا ہلے پرواز کرنا ہے۔

بشکریہ Slat.com