Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسانی سے وزن کم کرنے والے مشروبات

شائع 05 جون 2017 10:50am
-File Photo -File Photo

صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی وزن کم کرنے کی سعی میں رہتے ہیں۔ تو جان لیجئے کہ وزن گھٹانے کیلئے مہنگی ادویات یا ورزشوں کی ضرورت نہیں بلکہ صرف چند مشروبات سے بھی وزن کم ہوسکتا ہے۔ جن مشروبات سے وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو ضروری غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے۔ ذیل میں درج  ہیں:

پانی

قبل غذا پانی پینے سے بھوک میں کمی آتی ہے اور انسان کم کھاتا ہے۔ اس طرح وزن بھی کم بڑھتا ہے۔ وزن کم کرنے کیلئے کم از کم دس سے بارہ گلاس پانی ایک دن میں پینا ضروری ہے۔نئی تحقیق کے مطابق گرم پانی کے مقابلے میں ٹھنڈا یخ پانی وزن جلدی کم کرتا ہے۔ 

فیٹ فری دودھ

کولیسٹرول ایک ایسا ہارمون ہے جووزن بڑھانے کاسبب بنتا ہے۔ دودھ میں موجود کیلشئیم کولیسٹرول کودباتا ہے، جس سے چربی گھلتی ہے۔اس سے بھوک بھی کم

بنا چینی کی چائے

دن میں دو سے تین بنا چینی والی  چائے کے کپ کے استعمال سے جسم میں چربی 35سے43فی صد تک کم ہوجاتی ہے۔ اس میں موجود کیفین سے چربی تیزی سے ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتی ہے۔

سبزی کا جوس

کھانے سے پہلے کسی بھی سبزی کا جوس پینے سے آپ 135کے قریب کیلریز جلا سکتے ہیں۔ ہر سبزی ہی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ لہٰذا موسم اور اپنی پسند کے لحاظ سے کسی سبزی کا انتخاب کریں اور اس کا جوس نکال کر پئیں۔ آپ دو تین سبزیوں کا جوس بنا کر بھی سکتے ہیں۔

دہی سے بنے مشروبات

دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے۔ دہی سے آپ لسی کے علاوہ بھی کئی اقسام کے مشروبات تیار کر سکتے ہیں۔ جیسے دہی میں سیب ،اسٹرا بیری یا کیلے شامل کرکے مزیدار مشروب تیار کیا جا سکتا ہے۔ دہی کا باقائدہ استعمال آپ کو61فیصد زیادہ چربی ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ دہی کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔

کافی

کیفین کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے۔ کافی میں کیفین تو موجود ہوتی ہی ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں گرمی بھی پیدا کرتی ہے جس سے چربی گھلنے میں مدد ملتی ہے۔ کافی میں چینی کا استعمال نہ کریں ۔ ذائقے کے لیے بنا ملائی والے دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیموں پانی

لیموں کی ایسیڈک خصوصیات اسے وزن کم کرنے میں معاون بناتی ہیں۔ لیموں پانی کو آپ کئی مختلف انداز سے تیار کر سکتے ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

بشکریہ Reader's Dijest