Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

دن 24 نہیں بلکہ 25 گھنٹے کا ہوگا

اپ ڈیٹ 01 جون 2017 05:36pm
-File Photo -File Photo

دن واقعی لمبے ہورہے ہیں اور ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ دن کا دورانیہ 25 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 720 قبل مسیح سے لے کر حالیہ دور تک کے فلکیاتی اعدادوشمار کا جائزہ لیا۔

اس تحقیق میں شامل محقق لیزلی موریسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 27 صدیوں کے دوران دن کے اوسط دورانیے میں دو ملی سیکنڈ فی صدی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یعنی اس حساب سے 20 کروڑ سال میں دن کے اوسط دورانیے میں ایک گھنٹے کا اضافہ ہوجائے گا۔ 

لیزلی کے مطابق دن کے دورانیے میں اضافے کی وجہ زمین کے مدار پر اثر انداز ہونے والی قوتیں ہیں جو رفتہ رفتہ اس کی گردش کی رفتار میں کمی کررہی ہیں۔

بشکریہ دی مرر