Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

خودکش حملوں میں استعمال ہونے والا 'نیل بم' کیا ہے؟

شائع 24 مئ 2017 02:01pm
-ImageSerenity.com -ImageSerenity.com

بائیس مئی 2017 انگلینڈ کیلئے ایک خوفناک دن ثابت ہوا۔ جس میں آریانا گرانڈے کے کانسرٹ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 59 سے زائد زخمی ہوئے۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نے 'آئی ای ڈی' یا ' نیل بم' کا استعمال کیا تھا۔

نیل بم کیا ہے؟

 نیل بم بنیادی طور پر دیسی ساختی آئی ای ڈی ہے جس میں دھماکہ خیز بارودی مواد کے گرد دھات کے ٹکڑے، کیلیں، بال بیرنگ اور نٹ رکھیں جاتے ہیں۔

جب بارودی مواد پھٹتا ہے تو یہ تمام چیزیں دھماکے کے ساتھ 2000 سے 2200 کلومیٹر فی گھںٹہ کی رفتار سے اڑتی ہیں اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز میں پیوست ہو جاتی ہیں۔

جو کسی کو بھی شدید زخمی کر سکتی ہیں اور اس کے کچھ شکار جان سے بھیہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

7204d67bdcea70917f14ef16f2670c43