Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانز فیسٹیول:ایشوریا کی بیٹی نے تمام حسیناؤں کو پیچھے چھوڑدیا

شائع 24 مئ 2017 11:12am

aradhya1

ممبئی:فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے70 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول   میں ایشوریا  اکیلی  نہیں تھیں جنہوں نے لوگوں  کا دل جیتا بلکہ ان کی بیٹی آرادھیا بھی لوگوں کی توجہ بھرپور طریقے سے حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  کانز  فیسٹیول کے دوران    آرادھیا پر سے ایک لمحے کیلئے بھی کیمرے کی نظر نہ ہٹ سکی ،وہ  ہر موقع پر اپنی ماں کے ساتھ رہیں اور ان کی خوبصورت آنکھوں  اور مسکراہٹ نے  تقریب میں موجود ہر انسان  کا توجہ کھینچ لی۔

دونوں ماں بیٹی کی  فیسٹیول کے دوران لی گئیں تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ،جن میں آرادھیا   کے چہرے پر نظر آنے والی خوشی صاف دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آرادھیا کا  ائیر پورٹ پر فوٹو گرافر کو دیا جانے والا پوز میڈیا کی توجہ بن گیا اس پوز میں5 سالہ  آرادھیا بہت خوش نظر آرہی تھیں اور ان کے چہرے سے ظاہر ہورہا تھا کہ وہ یہ سب کچھ انجوائے کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کانز فیسٹیول:ایشوریا نے خود کو بہتر ماں ثابت کردیا

ایشوریا رائے کا اس بارے میں کہنا  تھا کہ  جب میڈیا نمائندے اور فوٹو گرافرز ہماری تصاویر لے رہے تھے اور میں انہیں منع کررہی تھی کہ  "نہیں اور نہیں بس ٹھیک ہے"اسی وقت میں نے محسوس کیا آرادھیا   پوز دینے میں مصروف ہے ،انہوں نے کہا کہ  مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آرادھیا  نے  خود کو  تمام چیزوں میں شامل کیا۔