Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کی خفیہ ملاقات؟

شائع 24 مئ 2017 10:14am

alia1

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ  عالیہ بھٹ اور  نوجوانوں کے  پسندیدہ اداکار  سدھارتھ ملہوترا  گزشتہ روزایک ساتھ  کرن جوہر کی گھر دی جانے والی پارٹی میں پائے گئے لیکن عالیہ جلد ہی وہاں سے چلی گئیں۔

 انڈین ایکسپریس کے مطابق عالیہ اور سدھارتھ نے فلم "اسٹوڈنٹ آف دی ائیر"سے ایک  ساتھ کیر ئیر کی شروعات کی تھی  اس فلم نے دونوں کو راتوں رات اسٹار بنادیا،فلم میں ایک دوسرے کے مدمقابل مرکزی کردار اداکرنے والے دونوں اداکاروں کے درمیان   رشتہ دوستی سے آگے بڑھ چکا ہے۔

حال ہی میں عالیہ اور سدھارتھ نے  کرن جوہر کے گھر ہونے والی تقریب میں ایک ساتھ شرکت،دونوں ایک ہی گاڑی میں پارٹی میں آئے  اور تقریب میں بھی ساتھ ساتھ رہے۔

پنک ولا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق  کرن جوہر کے گھر سدھارتھ کے والدین بھی موجود تھے اور عالیہ خاص طور پراُن سے ملنے پارٹی میں آئی تھیں،تاہم راز کھلنے کے ڈر سے وہ جلد ہی پارٹی چھوڑ کر چلی گئیں  لیکن میڈیا سے کچھ بھی چھپانا ممکن نہیں،وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے  عالیہ اور سدھارتھ کی تصاویر کھینچ لیں۔

 بھارتی ویب سائٹ کےمطابق عالیہ کے والدین  اپنی بیٹی اور سدھارتھ کے  بارے میں گردش کرنے والی افواہوں سے بالکل بھی پریشان نہیں ہیں ،بلکہ سونی رازدان(عالیہ بھٹ کی والدہ)کا ایک انٹرویو کے دوران  کہنا تھا کہ "ہم کیوں عالیہ کو  چند افواہوں کی وجہ سے اس کے کام اور محنت سے دور رکھیں ،کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ  عالیہ سدھارتھ کے ساتھ وقت ضائع کررہی ہے  ،میری بیٹی اپنے کام سے محبت کرتی ہے،وہ بہت بااعتماد اور  محنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس کی کیوں سماجی زندگی نہیں ہوسکتی یا وہ کیوں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت نہیں گزارسکتی؟عالیہ  نوجوان اور آج کے دور کی لڑکی ہے،یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ اپنا فارغ وقت  کیسے اور کس کے ساتھ گزارتی ہے۔

تاہم عالیہ اور سدھارتھ اپنے رشتے کو لے  کر فی الحال چپ ہیں،ایک بار کرن جوہر نے اپنے شو"کافی ود کرن"میں عالیہ سے سوال پوچھا تھا کہ وہ  سدھارتھ کے ساتھ ملاقات کرنا چاہیں گی اس کے جواب میں عالیہ نے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ  عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے ایک ساتھ  فلم"اسٹوڈنٹ آف دی ائیر" کے علاوہ"کپور اینڈ سنز"میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔