Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

وزن کم کرنے کا قدرتی لیکن مزیدار طریقہ

شائع 24 مئ 2017 07:54am

loose-weight

بڑھے ہوئے وزن اور موٹاپے کا شکار افراد ہر وقت اس پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہیں کیا کھائیں  اور کتنی مقدار میں کھائیں جس سے وزن میں اضافہ بھی نہ ہو اور جسم کو وافر مقدار میں توانائی بھی حاصل ہوجائے۔

موٹے افراد اکثر ڈائٹنگ کرتے اور کھانے پینے میں احتیاط برتتے نظر آتے ہیں،لیکن  کینو قدرت کی طرف سے انسانوں کو  دیا جانے والا ایسا تحفہ ہے  جس کے بے شمار فوائد ہیں،کینو انسانی جسم کو  فائبر کے ساتھ وٹامن سی بھی فراہم کرتے ہیں۔

٭وہ افراد جووز ن میں کمی کرنے کے خواہشمند ہیں کینو کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں،یہ جسم کو انرجی  پہنچانے کے علاوہ  دماغ کو بھی فعال رکھتا ہے۔

٭کینو کا ذائقہ بے شک میٹھا ہے  لیکن  یہ کم کیلوری والا پھل ہے جسے موٹے افراد  باآسانی اپنی غذا کا حصہ بناسکتے ہیں،ایک پورے کینو میں صرف 59 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭کینو میں موجود شکر اور پانی  کی یہ خاص بات ہوتی ہے  کہ اسے کھانے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس کے باعث کم بھوک لگتی ہے۔

٭اگر آپ سچ میں وزن کم کرنے کا ارادہ  رکھتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کینو  کے جوس کی جگہ  پورا کینو استعمال کریں کیونکہ  اس میٹھے اور ذائقے دار پھل کے جوس میں کینو کے مقابلے زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭کینو میں موجود وٹامن سی  وزن کم  کرنے میں بے حد موثر ثابت ہوتی ہے ،امریکن کالج آف نیوٹریشن میں  شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق  وہ افراد جو  وٹامن سی کا  زیادہ استعمال کرتے ہیں  کم موٹے ہوتے ہیں  جبکہ جو لوگ کم وٹامن سی کم  استعمال کرتے ہیں ان میں وزن بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے پیش کی جارہی ہے

Thanks to: wittyfeed.com