Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچ جسمانی اعضاء جہاں ہزاروں جراثیم پرورش پاتے ہیں

شائع 24 مئ 2017 07:10am

nails

ہم ایک حیرت انگیز دنیا میں رہتے ہیں ،جو خدانے انسانوں کیلئے بنائی ہے،یہ دنیا خوبصورت ہونے کے ساتھ  عجائبات سے بھری ہوئی ہے،اس دنیا کا سب سے حیرت انگیز عجوبہ انسان ہے جس کی جسمانی ساخت  بہت پیچیدہ ہے،ہر انسان کے جسم میں لاکھوں  کی تعداد میں ننھے سیلز موجود ہوتے ہیں اور ہر سیل  اسکول کی بائیو لوجی کی کتاب سے زیادہ پیچیدہ اور مشکل ساخت  رکھتا ہے۔

انسانی جسم  کے  کچھ حصے  پیچیدہ ہونے کے ساتھ  جراثیم سے بھرپور ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں علم ہی نہیں ہوتا،جسم کے ان تمام حصوں کو دوسروں سے زیادہ صفائی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ  ان جگہوں پر 615 سے زائد اقسام کے جراثیم پرورش پاتے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں وہ کون سے جسمانی اعضاء ہیں۔

٭منہ

smile

اس میں کو ئی شک نہیں "منہ"انسانی جسم کا وہ حصہ ہے  جہاں بیکٹریا کی ایک بڑی تعداد نہ صرف رہتی ہے بلکہ پرورش پاتی ہے ،ایک تحقیق کے مطابق انسانی منہ میں 600 مختلف اقسام کے  بیکٹریا پائے جاتے ہیں ،لہٰذا   باقاعدگی کے ساتھ منہ اور دانتوں کی صفائی کریں۔

٭سر

head

بیکٹریا کی ایک اور پسندیدہ جگہ   ہمارا "سر"ہے ،سر میں موجود خشکی   بیکٹریا کے ساتھ مل کر خارش پیدا کرتی ہے ،اس لیے اپنے سر کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنے کی کوشش کریں  اور روزانہ کی بنیاد پر کسی اچھے  شیمپو سے بالوں کو دھوئیں۔

٭کان

ear

لمبے عرصے تک کانوں کی صفائی نہ کرنے سے ان میں اکثر مومی  قسم کا مادہ پیدا ہوجاتا ہے (اس میں بھی بے شمار جراثیم موجود ہوتے ہیں)،جسے ہم خود سے صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں،لیکن یہ طریقہ خطرناک ہوسکتا ہے  جبکہ خود  کان صاف کرنے سے درد اور تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

٭زبان

tongue

منہ کے اندر موجود زبان میں بھی بے شمار بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو کھانے کے ساتھ پیٹ میں چلے جاتے ہیں اور بیماری کا باعث بنتے ہیں اس کے علاوہ زبان  کا رنگ(  جیسے گلابی،پیلا یا  سرمئی   )خطرناک بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتا ہے لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر زبان کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

٭ناخن

nails

ناخنوں کے اندرونی حصے اور جلد پر بے شمار بیکٹریا پرورش پاتے ہیں  جو کھانا کھانے کے دوران منہ میں چلے جاتے ہیں اور بیماری کا سبب بنتے ہیں لہٰذا ناخنوں کی صفائی بے حد ضروری ہے ،جتنا ہوسکے  اپنے ہاتھوں اور ناخنوں کو صاف رکھنے کی کوشش کریں۔

نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں

Thanks to: wittyfeed.com