Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ  تصویر کس مشہور اداکار کی بیٹی کی ہے؟

شائع 23 مئ 2017 10:16am

suhana1

ممبئی:اوپر دی گئی تصویر بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے بچپن کی ہے،گزشتہ روز سہانا کی 17 ویں سالگرہ تھی ،اس موقع پر ان کی والدہ گوری خان نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر  ان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرکے اپنی بیٹی سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا  تھا۔

سہانا ابھی صرف 17 برس کی ہوئی ہیں لیکن ابھی سے ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو  ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سہانا کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر گوری نے دیاانہیں خوبصورت تحفہ

سہانا کی سالگرہ کے موقع پر  ان کی والدہ کی بہترین  دوست اور اداکار سجنے کپور کی اہلیہ  ماہیپ کپور نے سہانا کی بچپن کی تصویر میڈیا کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں چھوٹی سی سہانا ان کی بیٹی   شنایا کپور کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: شاہ رخ خان کے اپنے ہونے والے داماد کے لیے 7 اُصول

واضح رہے کہ شاہ رخ خان  کے سہانا کے علاوہ دو بیٹے آریان خان اور ابرام خان ہیں،شاہ رخ اپنے تینوں بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اکثر  سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

سہا نا کی مزید تصاویر دیکھئے

suhana2

Image result for suhana khan

Image result for suhana khan with father

suhana3

suhana4

Related image

Thanks to:timesofindia.com