Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

انسانی بال سے ہزار گنا باریک ہولوگرافک ٹیکنالوجی

شائع 22 مئ 2017 01:01pm
سائنس
-File Photo -File Photo

آسٹریلوی ماہرین نے حقیقت سے قریب تر ہولوگرام تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو انسانی بال سے بھی ایک ہزار گنا زیادہ باریک ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف آر ایم آئی ٹی میلبورن کے ماہرین نے ایک ایسا ہولوگرام تیار کیا ہے، جو ایک انسانی بال سے بھی ہزار گنا زیادہ باریک اور محض 25 نینو میٹر چوڑا یا وسیع ہے۔

https://youtu.be/HifYH0888eo

خیال رہے کہ ایک نینومیٹر ایک میٹر کے ایک ارب ویں حصے پر مشتمل ہوتا ہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہولوگرام کو تھری ڈی چشمے اور دیگر ٹیکنالوجی کے مدد کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا، اور یہ ٹی وی اسکرین اور اسمارٹ موبائل کی طرح کام کرسکے گا۔

ہولوگرام جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے تیار ہوتے ہیں، جو لیزر لائٹ شعاعوں اور لینسز کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ماہرین نے ہولوگرام کو مختلف اشکال دینے اور مختلف آلات میں استعمال کرنے کیلئے چین کی بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔

بشکریہ ڈیلی میل