Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چالیس سال سے زائد عمر کے افراد یہ لازمی پڑھیں

شائع 16 مئ 2017 10:51am

woman

 زندگی کے 40 سال  گزرنے کے بعد کسی بھی انسان کی صحت پہلے جیسی نہیں رہتی ،  ماہرین کے مطابق   40 برسوں کے بعد انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونا  شروع ہوجاتے ہیں،اس کے علاوہ نیندمیں کمی اورجسم پر مختلف بیماریوں کا حملہ   ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

چالیس سال کی عمر کے بعد  لوگ اپنی صحت کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں اور انہیں صحت کے مسائل کے حوالے سے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے  اس حوالے سے یہ تحریر آپ کی رہنمائی کرے گی۔

٭ دھوپ کے چشموں کا استعمال

لوگ عموما ً سن گلا سز کا استعمال دھوپ سے بچنے یا فیشن کرنے کیلئے کرتے ہیں  لیکن 40 سال  یا اس سے زائد  عمر ہونے کے بعد دھوپ کا چشمہ آپ کی ضرورت بن جاتا ہے ، سورج کی شعائیں آپ کی آنکھوں  اور ان کے گرد   موجود اسکن کو نقصان پہنچاتی ہیں  جس سے  جلد کے سکڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

٭اپنے ٹیسٹ  باقاعدگی سے کروائیں

صحت  انسان کی سب سے بڑی دولت ہوتی ہے لہٰذا اسے قائم رکھنے کیلئے  کوئی بھی خطرہ مول نہ لیں،اپنے ٹیسٹ  (خون میں گلوکوز کی مقدار،بلڈ پریشر وغیرہ اور چیک اپ ) باقاعدگی سے کروائیں اور ڈاکٹرز  کے ساتھ رابطے میں بھی رہیں۔

٭فائبر کا استعمال

چالیس سال کی عمر کے بعد انسانی میٹا بولزم سلو ہوجاتا ہے ،اور خوراک کی زیادتی کے بعد   جسم پر موٹاپے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں ،لہٰذا اپنی غذا کالازمی خیال رکھیں اور ایسی خوراک استعمال کریں جن میں فائبر اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہو،اس کے علاوہ جتنا ہوسکے گوشت سے پرہیز کریں۔

٭سگریٹ نوشی ترک کردیں

اگر آپ 40 سال کے ہیں اور اب بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں  تو اسے فوراً ترک کردیں ،اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو یہ آپ کے دل کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ،جس سے ہارٹ اٹیک کے  خطرات بڑھ جاتے ہیں،جبکہ سگریٹ کا زیادہ استعمال آپ کو  جسمانی طور پر کمزور کرتا ہے۔

٭ورزش

 روزانہ کی روٹین سے ہٹ کر کچھ وقت  ورزش کیلئے بھی نکا لیں ،ورزش کرنے کیلئے آپ کو جم جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارک وغیرہ جانے کا پروگرام بنائیں  اور وہاں ہلکی پھلکی ورزش کریں ،اس سے آپ کو ذہنی پریشانی سے نجات ملنے میں بھی مدد ملے گی۔

٭بھرپورنیند

 لمبی اور بھرپور نیند انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہے،لیکن  40 سال کے بعد نیند ذرا مشکل سے آتی ہے اس کے پیچھے بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے  ڈیپریشن  اور کاروباری مسائل وغیرہ،لہٰذا کوشش کریں کہ ساری منفی سوچوں کو ذہن سے نکال دیں اور تقریباً 8 گھنٹے کی  بھرپور نیند لیں۔

نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں