Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شناختی کارڈ پر موجود 13 ہندسوں کا کیا مطلب ہے؟

قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے مگر بہت ہی کم لوگ واقف ہوں گے جو اجنتے ہوں گے کہ اس پر موجود 13 ہندسوں کا...
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 08:32am

قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے مگر بہت ہی کم لوگ واقف ہوں گے جو اجنتے ہوں گے کہ اس پر موجود 13 ہندسوں کا کیا مطلب ہے۔

 شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر، مثال کے طور پر(121011) میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی(1) صوبے کی نشاندہی کرتاہے۔ یعنی جن کارڈز کے نمبر 1سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں۔

اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 22سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7 استعمال کیا جاتا ہے۔

اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویژن کو ظاہر کرتاہے، مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2کا ہندسہ ہے جوکہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتاہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں ۔

درمیان میں لکھا ہوا 7نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے جبکہ آخر میں '-' کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے، مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہوگا مثال کے طور پر (1,3,5,7,9)اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہوگا.

CNIC

Meaning of CNIC Numbers