Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی سب سے بڑی مچھلی 'نیلی وہیل' کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق

شائع 12 مئ 2017 03:15pm
-propel steps -propel steps

نیلی وہیل مچھلی اس زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔ اس کا سائز 30 میٹر یعنی 100 فٹ تک ہو سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 173 سے 181 ٹن ہوتا ہے۔

نیلی وہیل ڈائنو سارز کے دور میں بھی سمندر پر راج کرتی تھی۔ اس وہیل کا سائز بڑے سے بڑے ڈائنو سار سے بھی بڑا تھا.

  نیلی وہیل مچھلی کی زبان کا وزن افریقا کے جنگلی ہاتھی جتنا ہوتا ہے جبکہ اس کے دل کا سائز گولف کارٹ جتنا ہوتا ہے۔

نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔ یہ ایک نوالے میں 500 کلوگرام یعنی 40 ملین Krill یا چھوٹی مچھلیاں کھا سکتی ہے، 

یہ 6 ماہ تک بغیر خوراک کھائے بھی رہ سکتیں ہیں۔

نیلی وہیل کا وزن 8 پاؤنڈ فی گھنٹے اور 1.5 انچ یومیہ کے حساب سے بڑھتی ہے۔

 اس کے دماغ کا وزن6.92 کلو گرام ہوتا ہے جو کل وزن کا 0.007 فیصد ہے۔

 یہ مچھلی سینکڑوں میل دور سے بھی دسری وہیل کی آواز سن سکتی ہے۔