Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپانی جزیرہ جہاں خواتین کا قدم رکھنا بھی ممنوع ہے

شائع 11 مئ 2017 02:49pm
-wikipedia -wikipedia

جاپان میں ایک ایسا شہر ہے جہاں خواتین کے سرے سے داخلے پر ہی پابندی عائد ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس شہر کا نام اوکینوشیما ہے جو ایک جزیرے پر مشتمل ہے اور جاپان کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

 اس شہر میں صرف مرد رہتے ہیں اور باہر سے بھی صرف مردوں کو آنے کی اجازت ہے۔

یہ مرد واپسی پر اس شہر سے کوئی چیز بھی اپنے ساتھ نہیں لیجا سکتے، حتیٰ کہ گھاس کا ایک تنکا بھی نہیں۔

اس شہر میں ’مناکاتا تیشا اوکیتسومیا‘ کا مزار واقع ہے جسے جاپانی لوگ سمندروں کی دیوی قرار دیتے ہیں۔

یہ ایک تاریخی مزار ہے اور چوتھی صدی عیسوی سے یہاں مذہبی رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ یہ مرد بھی وہاں مذہبی رسومات کیلئے ہی جاتے ہیں۔

اب اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو اس شہر کو عالمی ورثہ بھی قرار دینے جا رہا ہے۔

بشکریہ ibtimes