برکینا فاسو کے ہوٹل میں شدت پسندوں کا حملہ،20 افراد ہلاک
اواگاڈوگو:مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے ہوٹل میں شدت پسند گروہ القاعدہ مغرب کے حملوں میں بیس افراد ہلاک اور تیتیس زخمی ہوگئے،یرغمالیوں کی رہائی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
برکینیا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو کے ہوٹل میں شام کے وقت حملہ کیا، ہوٹل کے باہر کھڑی دو کار بم دھماکے کئے اور چار نقاب پوش ہوٹل میں داخل ہوگئے شدت پسند گروہ القاعدہ مغرب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ہوٹل ، ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے، جبکہ قریبی کیفے کو بھی شدت پسندوں نے نشانہ بنایا،مسلح افراد نے ہوٹل میں گھستے ہی فائرنگ شروع کی۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا حملہ آوروں نے کئی افراد کو یرغمالی بنایا جن میں سے ایک وزیر سمیت تینتیس افراد کو رہا کرالیا گیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہوٹل میں اقوام متحدہ کے عملے اوریورپی شہری قیام کرتے ہیں۔ حملے کے وقت ہوٹل میں سو سے زائد افراد موجود تھے۔ ملک کے وزیر خارجہ ایلفا بیری نے حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی،جبکہ ریستوران کے ٹیرس سے دس افراد کی لاشیں بھی ملیں۔حملے سے متاثرہ یورپی خاتون کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفید فام شہریوں کو نشانہ بنارہے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
Comments are closed on this story.