Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی فوجی ایک بار پھر توازن کھو بیٹھا

اپ ڈیٹ 09 مئ 2017 07:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی فوجی ایک بار پھر توازن کھو بیٹھا،فوجی جوان کےزمین پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران بھارتی فوجی توازن برقرار نہ رکھ سکا، جیسے ہی قدم اُٹھایا زمین پر آگرا۔

بھارتی فوجی کے گرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی لیکن یہ پہلی بار نہیں کہ بھارتی فوجی جوانوں کے قدم لڑکھڑائے ہوں۔

واہگہ بارڈر پر پرچم تبدیلی کی تقریب کے دوران پاکستانی فوجی جوانوں کو قدموں کی تھاپ سے جواب دینے میں بھارتی فوجی اپنے قدم جمانا ہی بھول گئے اور کئی بار زمین پر گرتے رہے۔

معاملہ صرف واہگہ بارڈر تک ہی نہیں رُکا، قصور میں گنڈا سنگھ بارڈر پر بھی بھارتی فوجی جوان کے قدم لڑکھڑاگئے تھے ۔