Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شادی سے جڑی چند دلچسپ وعجیب رسومات

شائع 04 مئ 2017 02:50pm
-TV ONLINE -TV ONLINE

شادی ایک مقدس رشتہ ہے، اور پوری دنیا میں اس دوران کئی طرح کی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ انہیں رسومات میں سے چند عجیب اور ماورائے سوچ رسومات آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔

٭ آنسوؤں بھری رخصتی

-MSN.COM -MSN.COM

چین کے مختلف علاقوں میں رواج ہے کہ دلہن رخصتی سے قبل ہر دن روتی ہے تاکہ اپنے پیاروں سے بچھڑنے کے احساس کو جتایا جاسکے۔ اس میں دلہن کی ماں ، دادی، اور دیگر قریبی رشتہ دار خواتین بھی شامل ہوتی ہیں۔

  ٭ کاجل یا کالک مَلنا

-MSN.COM -MSN.COM

اسکاٹ لینڈ لکے چند مخصوص علاقوں میں دلہن اور دولہا کے پورے جسم پرشادی سے ایک دن پہلے کاجل، شیرا اور آٹا لیپ دیا جاتا ہے۔ اسکاٹش باشدوں کا ماننا ہے کہ اس سے بلائیں دور ہو جاتی ہیں۔

٭ رسمی تھوک

-MSN.COM -MSN.COM

کینیا میں ماسائی دلہن کا باپ دعاؤن کے طور پر دلہن کے منہ اور چھاتی پر تھوکتا ہے۔ ساتھ ہی دلہن کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ سسرال میں جاتے قت مڑ کر نہ دیکھے ورنہ پتھر کی ہو جائے گی۔

٭ ٹوٹے برتن، جُڑتے دل

-MSN.COM -MSN.COM

جرمنی میں شادی سے ایک رات پہلے مہمان ہونے والے دلہن دولہا کے دروازے کی چوکھٹ پٹ پر چینی اور پورسیلین کے برتن توڑتے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ یہ جوڑے کو خوش بختی بخشتا ہے ساتھ ہی اس کی کرخے آواز شیطانی روحوں کو بھگا دیتی ہے۔

٭ بیت الخلاء جانا منع ہے

-MSN.COM -MSN.COM

انڈونیشیا کی ٹیڈونگ کمیونٹی میں شادی شدہ جوڑا شادی کے تین دن بعد تک بیت الخلاء نہیں جا سکتا۔ مانا جاتا ہے کہ اگر یہ رواج ٹوٹ جائے تو بد قسمتی ان کے گھر ڈیرہ ڈال لیتی ہے، جس سے شادی کا ٹوٹنا، نوزائیدہ بچوں کی موت جیسے واقعتا جنم لیتے ہیں۔

٭ مسکرانا منع ہے

-MSN.COM -MSN.COM

کانگو میں شادی کو ایک سنجیدہ اور پروقار رشتہ مانا جاتا ہے اور دلہن دولہا کو شادی کے دوران ہنسنے یا مسکرانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

٭ جوتا چھپائی

-MSN.COM -MSN.COM

بھارت میں دلہن کی بہنیں دولہا کے جوتے چھپا دیتی ہیں اور اس کے بدلے میں رقم طلب کرتی ہیں۔ یہ رواج پاکستان میں بھی ہے۔