Aaj News

ہفتہ, اپريل 05, 2025  
06 Shawwal 1446  

نشے کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے 6 بولی وڈ اداکار

شائع 28 اپريل 2017 08:01am

divya1

ممبئی:نشہ بہت بری چیز ہے جو ایک بار اس کا عادی ہوجائے اس کا واپس عام زندگی  میں قدم رکھنا نہایت مشکل ہوجاتا ہے،شوبز انڈسٹری  میں جہاں شہرت،مقبولیت اور گلیمر نظر آتا ہے وہیں  اس کا منفی پہلو  اداکاروں کا نشے کی عادت میں مبتلا ہونا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت سے اداکار نشے میں مبتلا نظر آتے ہیں جبکہ کئی اداکاروں کی جان  نشے کے باعث ہی گئی ہے،یہاں ان اداکاروں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جن کی جان نشے نے لے لی۔

ونود کھنا

vinod2

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ونود کھنا  گزشتہ روز 27 اپریل 2017 کو مثانے میں کینسر کے باعث 70 برس کی عمر میں چل بسے،مثانے کے کینسر  کی وجہ عموماً تمباکواوراسموکنگ(سگریٹ نوشی) کا زیادہ استعمال ہوتا ہے ،یہ چیزیں جسم میں کیمیکلز کی مقدار کو بڑھادیتی ہیں  اس بیماری کے باعث  انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

Thanks to:zeenewsindia.com

دیویا بھارتی

divya1

نوے کی دہائی  کی خوبرو اداکارہ دیویا بھارتی کی موت بھی نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی تھی ،دیویا پانچویں  فلور پر موجود اپنے نئے فلیٹ کی گیلری میں کھڑی تھیں انہوں نے بہت زیادہ مقدار میں الکحل  پی ہوئی تھی جس کے باعث وہ اپنا توازن برقرا نہ رکھ سکیں اور نیچے گرنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

گروودت

guru-dutt

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گروودت نے  بطور پروڈیوسر اور ہدایت کار  "پیاسا،کاغذ کے پھول،صاحب بی بی اور غلام "جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے ،ان کی موت الکحل اور خواب آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی،تفتیش کے دوران یہ بتا یا گیا تھا  کہ  انہوں نے سخت ذہنی دباؤ کی وجہ سے  خودکشی کی۔

سلک سمیتا

silk

اگر آپ ساؤتھ انڈیا کی اس معروف اداکارہ کو نہیں جانتے تو ودیا بالن کی فلم"دی ڈرٹی پکچر"دیکھئے،اس فلم میں ودیا نے  سلک سمیتا کی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے ،سلک نے 1996 میں  مالی مشکلات اور محبت میں ناکامی کے باعث بہت زیادہ مقدار میں الکحل   پی کر خود کشی کرلی تھی ۔

مینا کماری

meena

فلم پاکیزہ کے ذریعے  مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی لیجنڈ اداکارہ مینا کماری  60 کی دہائی کی نمبر ون اداکارہ تھیں ،لیکن ان کی شہرت  صرف تب تک قائم کی تھی جب تک انہوں نے  الکحل کا استعمال کرنا نہیں شروع کردیا تھا ،الکحل کے استعمال نے مینا کماری کی صحت پر بہت برا اثر ڈالا اوران کی موت 39 سال کی عمر میں  جگر کی خرابی کے باعث ہوئی ۔

سنجیو کمار

sanjeev

اداکارسنجیو کمار  کی زندگی  بھی غموں سے بھرپور ہے ،سنجیو اداکارہ ہیما مالنی کے عشق میں گرفتار ہوچکے تھے  لیکن ہیمامالنی نے ان کی احساسات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہیں کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دیا ،لہٰذا سنجیو کمار نے خود کو الکحل میں ڈبودیا  اور اسی غم نے ان کی جان لے لی۔

 thanks to: mensxp.com