دنیا بھر کے اینڈرائیڈ صارفین نے وائرس ڈاؤن لوڈ کرلیا
سائنس
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق 20 ملین کے قریب اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون میں ایک 'فالس گائیڈ نامی' مالوئیر ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فالس گائیڈ نامی یہ مالوئیر دراصل ویڈیو گیمز تک رہنمائی کرنے والی ایک جعلی ایپلی کیشن ہے۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ جب آپ یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آُ کے فون میں اشتہارات کی بھرمار ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار انسٹال کرنے کے بعد اسے نکالنا ممکن نہیں۔ جبکہ اس کے پیچھے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہو سکتا ہے جو ایک بوٹ نیٹ بنانے والا نیٹ ورک ہے۔
تاحال یہ نہیں پتا چل سکا ہے دنیا کے کونسے ممالک اس متاثر ہوئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں اس سے متاثرہ اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 20 ملین ہے۔
بشکریہ ٹیلی گراف
مقبول ترین
Comments are closed on this story.