موبائل فون کو 'سیل فون' کیوں کہا جاتا ہے؟
موبائل فون کو عام طور پر سیل فون کہا جاتاہے جو سیلولر فون کی مخفف شکل ہے۔
ہم سب سیل فون کے الفاظ استعمال کرتے ہیں مگر کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ موبائل فون کو سیل فون کیوں کہاجاتاہے۔اس کی دلچسپ وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی موبائل فون کمپنی جس علاقے میں اپنی سروس فراہم کرتی ہے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو ایک سیل کہا جاتاہے۔
ہر سیل کے مرکز پر ایک ٹاور نصب کیا جاتاہے جو سیل میں موجود تمام صارفین تک سنگل پہنچاتاہے۔یعنی ایک شہر میں جتنے سیل ہوں گے اتنے ہی ٹاور ہونگے۔
جب آ پ اپنے فون سے کال کرتے ہیں تو یہ آپکے سیل میں موجود ٹاور کے پاس جاتی ہے جو اسے مطلوبہ شخص کے سیل کے ٹاور تک پہنچاتاہے جہاں سے یہ ا س کے موبائل فون پر پہنچ جاتی ہے۔
ان سیل کی وجہ سے ہی موبائل فون کو سیل فون کہا جانے لگا۔لفظ کا اس انداز میں پہلا استعمال 1977میں سامنے آیا جبکہ اس کا دستاویزی ریکارڈ پہلی دفعہ 1984میں سامنے آیا۔
بشکریہ gizmodo
Comments are closed on this story.