Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کہیں آپ کی بلّی آپ کے قتل کا منصوبہ تو نہیں بنا رہی؟

شائع 25 اپريل 2017 02:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بلیاں معصوم اور بے ضرر جانور سمجھی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ انہیں پالتے بھی ہیں۔ لیکن ایسے لوگ ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ تحقیق میں پایا گیا ہے کہ بلیوں میں قاتلانہ جبلت موجود ہوتی ہے۔

یونیورصتی آف ایڈنبرگ کے محققین نے پالتو، جنگلی اور بڑی بلیوں یعنی شیروں کا موازنہ کیا۔ جس میں پایا کہ مخصوص نسل کی بلیوں میں چند شکاری خاصیتیں پائی جاتی ہیں۔ ان بلیوں میں اضطراریت، اعصابی خلل اور غلبہ پانے کی کوشش پائی جاتی ہے۔

محققیقن نے چیتوں، برفانی شیروں اور افریقی شیروں کا بھی جائزہ لیا اور پایا کہ ان میں ب ھی گھریلو بلیوں جیسی خصوصیات موجود ہیں۔

ماہرین کا کہناہے کہ بلیاں اگر جسامت میں بڑی ہوں تو اپنے مالک پر حملہ کر سکتی ہیں اور ان کی جان بھی لے سکتی ہیں۔ لیکن آج تک ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

بشکریہ دی مرر