Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
22 Rabi ul Awal 1446  

دنیا میں موجود مختلف لوگوں کے بچوں کی پرورش کے 8 عجیب وغریب طریقے

شائع 25 اپريل 2017 10:57am

b4

دنیا میں مختلف طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں جن کے رسم و رواج اور روایات ایک دوسرے سے مختلف  ہوتی ہیں،لیکن ان تمام مختلف عادت اور  اقسام کے افرد کی ایک چیز مشترک ہوتی ہے اور وہ  ہے  بچوں سے والدین کا پیار۔

لوگوں کی زبان،رسم ورواج اور رہنے کا طریقہ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوسکتا ہے لیکن  تمام والدین اپنے بچوں سے ایک جیسی محبت کرتے ہیں۔

یہاں دنیا بھر کے لوگوں   کے  رسم و رواج کی ایک جھلک پیش کی جارہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی کس طرح دیکھ بھال کرتے ہیں،آئیے  دیکھتے ہیں۔

موریطانیا

b1

٭موریطانیا کے لوگ  نہایت ہی انوکھے انداز میں اپنے بچوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں،وہ اپنے بچوں کے منہ پر تھوکتے ہیں ،یہ ان کا  نومولود بچوں کو دعائیں دینے کا طریقہ ہے ،عموماً بچوں کی والدہ منہ پر اور والد   کان پر تھوکتے ہیں۔

نارویجن

b2

٭نارویجن افراد اپنے بچوں کو  سخت سردی میں  باہر چھوڑ دیتے ہیں اور خود  گرم مشروب اور   دوپہر کے کھانے کے مزے اٹھاتے ہیں ،ان کا ماننا ہے کہ ٹھنڈی اور تازہ ہوا بچوں کو بیماریوں سے بچاتی ہے۔

کینیا

b3

٭کینیا کے لوگ اپنے بچوں کی آنکھوں میں نہیں دیکھتے ،یہ ان کا اپنے بچوں کو   تعلیم  دینے کا ایک طریقہ ہے۔

میان

b4

٭میان کے لوگ عموماً اپنے بچوں کو  سونے سے قبل  ٹھنڈے پانی میں ایک ڈبکی لگواتے ہیں ،وہ ایسا اپنے بچوں کو شدید  گرمی سے حفاظت اور ان کی اچھی صحت کیلئے کرتے ہیں۔

فن لینڈ

b5

٭فن لینڈ کی مائیں اپنے بچوں کو   گتے ڈبے میں سلاتی ہیں ،اس میں پتلا گدابچھا ہوا ہوتا ہے،رواج کے مطابق یہ والدین کی طرف سے اپنے بچوں کو دیا گیا پہلا  بستر ہوتا ہے۔

جاپان

b6

٭جاپانی والدین اس بات کا بے حد خیال رکھتے ہیں ان کے بچےاسکول کی کینٹین میں   کیا کھا رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچوں کی خوراک میں  صحت بخش غذائیں شامل ہوجاتی ہیں۔

ڈنمارک

b7

٭ڈنمارک  سے تعلق رکھنے والے والدین  بچوں کی عمر 3 سال ہونے کے بعد ان کے ماؤتھ پیس درخت کے ساتھ لٹکا دیتے ہیں ،تاکہ بچے باآسانی اس عادت سے جان چھڑالیں۔

ارمینیا

b8

٭ارمینیا کی مائیں بچوں کا پہلا دانت نکلتے ہی ان کے سامنے   بہت ساری چیزیں ڈال دیتی ہیں ،بچہ جس چیز میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے   تو یہ مان لیا جاتا ہے کہ یہ ہی مستقبل میں اس کا پیشہ ہو گا ،کتاب  ظاہر کرتی ہے کہ  بچہ اسکالر بنے گا ،اگر بچہ پیسوں میں دلچسپی لیتا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ بڑا ہوکر بینکر بنے گا ،جبکہ چھری  اٹھانے کا مطلب ہوتا ہے  بچہ ڈاکٹر بنے گا۔

Thanks to:Brightside.me