Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ 7 پھل جنہیں ملا کر استعمال کیا جائے تو نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں

شائع 25 اپريل 2017 06:17am

fryuits

پھل انسانی صحت کا لازمی حصہ  ہیں،انہیں  غذا میں شامل کرنے سے  نہ صرف صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ  بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے،اس کے علاوہ  انسان کا مدافعتی نظام بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔

ڈاکٹرز مریضوں کو  دواؤں کے ساتھ پھل لازمی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں  کیونکہ پھلوں میں موجود قدرتی وٹامن  دواؤں کے اثرات کو کم کرکے جسم کو نیوٹرل کرتا ہے تاکہ ہمارا  جسم دواؤں  کو قبول کرسکے۔

لیکن ایک تحقیق کے مطابق پھلوں کی چند اقسام کو ملا کر کھانا انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ،یہاں  ان پھلوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی  جارہی ہیں جنہیں ساتھ ملاکر کھانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کینو اور گاجر

carrot

کینو اور گاجر کو ساتھ ملاکر کھانے سے  سینے میں جلن   اورمعدے میں تیزابیت ہوسکتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے گردوں پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امرود اور کیلے

banana

امرود اور کیلے ساتھ ملاکر کھانے سے بھی  معدے میں تیزابیت ہوسکتی ہے  جس سے آپ کو متلی آسکتی ہے اس کے علاوہ سر میں درد کی شکایت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

پپیتا اور لیموں

papaya

یہ دونوں  پھل ملاکر کھانے سے   خون اور ہیمو گلوبن میں کمی واقع ہوسکتی ہے جس سے بلڈ لیول کم ہوجاتا ہے ،یہ دونوں پھل بچوں کو کبھی ایک ساتھ استعمال نہ  کروائیں۔

کینو اور دودھ

milk

دودھ کوئی  پھل تو نہیں لیکن کینو کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے نتائج  خطرناک ہوسکتے ہیں،دودھ میں کبھی بھی اورنج جوس(مالٹے کا رس) ملاکر استعمال نہ کریں  یہ نظام انہضام پر نہایت منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

thanks to:healthytipsworld.net