Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تل گوشت کا نعم البدل ۔۔ جانئے کیسے

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2016 09:20am

til100000000

تل یا سیسم سیڈ ایسا بیج ہے جو ہر جگہ با آسانی د ستیاب ہوتا ہے،اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے بطور غذا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تل عموماً سفید یا گہرے رنگ کے ہوتے ہیں ان کی شکل تکونی ہوتی ہے سردیوں میں ان کا استعمال بکثرت ہوتا ہے ،لوگ انہیں بھون کر،تل کے لڈوبناکر اور ریوڑی کے طور پر استعمال کرتے ہیں،یہاں تک کہ تلوں والے کلچے شادی بیاہ میں لازمی سمجھے جاتے ہیں اور ان کے بناءقورمے کا مزہ نہیں آتا۔

تل پوری دنیا میں پا ئے جاتے ہیں، امریکہ، چین اٹلی،جاپان کے علاوہ پاکستان اور بھارت میں ان کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

تل کی خاصیت

تل کے بیج پیس کر ان کا تیل نکالا جاتا ہے جسے میٹھا تیل کہتے ہیں اس کا تیل کھانے پکانے اور مارجرین وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ تل کا تیل بالوں کی نشوونما کے لئے بہت فائدے مند ہے،تل کے تیل کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ کافی عرصے تک خراب نہیں ہوتا۔

til-oil00000000

تل غذائیت کے اعتبار سے بھی بہت زیادہ موزوں ہے،یہ اپنے اندر گوشت جیسے خواص رکھتا ہے،تل عمر بڑھانے اور طاقت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔جن لوگوں کو گوشت پسند نہیں انہیں تل ضرور استعمال کرنا چاہئیے،تل میں لیسی تھین نامی ایک عنصر پایا جاتا ہے جو دراصل چکنائی کا نعم البدل ہوتا ہے ،یہ پٹھوں کی مضبوطی کے لئے بہت ضروری ہے۔

تل میں وٹامن ای بکثرت پائی جاتی ہے،یہ وٹامن انسان کو جلد بوڑھا نہیں ہونے دیتا اور جھریوں کو بڑھنے سے روکتا ہے،تل کے شیرے کو پانی میں چھان کر پینے سے معدے کی جلم ختم ہوجاتی ہے،تل کھانسی میں بے حد مفید ہیں اور چہرے کی رنگت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

10000000