Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان میں فائرنگ سے 4 مزدور زخمی، لکی مروت میں سرکاری افسر پر حملہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر الیاس کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ آفس جارہے تھے
شائع 23 جنوری 2024 04:54pm
لکی مروت : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی پر فائرنگ، تاہم وہ محفوظ رہے
لکی مروت : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی پر فائرنگ، تاہم وہ محفوظ رہے

خیبرپختون خوا میں ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 4 مزدور زخمی ہوگئے جب کہ لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ڈی آئی خان گرہ حیات پولیس چیک پوسٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نیتجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد مزدور بتائے جارہے ہیں، جو کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

دوسری طرف لکی مروت میں سپوگمئی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے ڈی ای او لکی مروت کی کار پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم ڈی ای او الیاس محفوظ رہے۔

ڈی ای او الیاس کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ آفس جارہے تھے۔

فائرنگ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کردیں۔

Lakki Marwat

DEO Car Firing