Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

'میرا کیریئر وسیم اکرم کی وجہ سے برباد ہوا'

شائع 04 مئ 2020 03:04pm

سابق فاسٹ بولرعطاء الرحمن کہتے ہیں کہ ان کا کیرئیر وسیم اکرم کی وجہ سے برباد ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کے کہنے پر ہی جسٹس قیوم کمیشن کے سامنے اپنا بیان بدلا تھا، تب تک چپ نہیں بیٹھوں گا جب تک وسیم اکرم سچ نہیں بتائیں گے۔

سنہ 2000 میں جسٹس قیوم کمیشن کی سفارش پرپی سی بی نے میچ فکسنگ کےالزامات پرعطاء الرحمن پرتاحیات پابندی عائد کردی تھی تاہم 2006 میں آئی سی سی نے ان کی پابندی ختم کردی تھی۔