Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران نے ایٹمی انسپیکٹر کو جوہری تنصیب میں داخلے سے روک دیا

شائع 07 نومبر 2019 04:18pm

ایران نے اقوام متحدہ کے انسپیکٹر کو اپنی جوہری تنصیب میں داخلے سے روک دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران نے اس اقوام متحدہ کے انسپکٹر کی ایکریڈیشن کا اجازت نامہ بھی منسوخ کر دیا۔ بیان کے مطابق متعلقہ یواین انسپیکٹر نے جب جوہری تنصیب میں داخل ہونے لگے تو اچانک الارم بجنے لگے جس کے بعد ان کو داخلے سے روکا گیاتھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ یواین انسپیکٹر کوئی مشتبہ چیز لے جارہے تھے۔

بیان مین مزید کہا گیا ہے کہ تہران نے فردا جوہری پروگرام میں بھی یورینیم کی افزودگی شروع کردی ہے۔

ایرانی جوہری ادارے اے ای او آئی نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ  مزید طاقتور ریفیوجیز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے اور مزید طاقتور ریفیوجیز بھی تیاری کے مرحلے میں ہیں تاکہ مزید بہتر یورنیم افزودہ کیا جاسکے۔

عالمی طاقتوں سے ہونیوالے جوہری معاہدے کے تحت ایران نے اپنے اوپر معاشی پابندیوں کے خاتمے کے عوض جوہری سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی ، لیکن اب یورینیم افزودگی کا اعلان اس معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی جانب قدم ہے۔