Aaj News

بدھ, اکتوبر 09, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

نوازشریف کے بعد آصف زرداری کے وائٹ سیلز بھی گرگئے

شائع 25 اکتوبر 2019 07:25am
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بعد آصف زرداری کے وائٹ سیلز بھی گرگئے، شوگرلیول ہائی ، گردن اور مہروں کی تکلیف بدستور، چار رکنی میڈیکل بورڈ نے پرہیزی کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ مزید ٹسٹ تجویز کردیے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا بلڈ پریشرنارمل ہے تاہم شوگرلیول معمول پرنہ آسکا۔ گردن اور مہروں میں بھی بدستور تکلیف کی شکایت ہے۔آصف زرداری کا شوگر لیول زیادہ ہونے کے باعث انسولین دی جا ری ہے۔ ڈاکٹرز نے آصف زردری کو پرہیزی کھانا تجویزکیا ہوا ہے۔

 اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ آصف زرداری کے معائنے کے بعد خطرہ کی گھنٹی بھی بجا دی۔ آصف زرداری کے خون میں وائٹ سیلز کی کمی ہے میڈیکل بورڈ نے ٹھیلیم اسکین تجویز کردیا تاہم شوگر، ذہنی دباؤ اور کمزوری کے باعث تھیلیم اسکین ممکن نہیں۔

 چار رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کے مزید ٹیسٹ لینے کی تجویز دی ہے۔آصف زرداری گزشتہ تین روز سے پمز اسپتال کے کارڈیک وارڈ میں زیرعلاج ہیں جسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔