Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی انتہاپسندوں نے گاندھی کی استھیاں چرا کر نازیبا الفاظ تحریر کردیے

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2019 07:42pm

مدھیہ پردیش: بھارت میں گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی استھیاں چوری کرلی گئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن داس کرم چند گاندھی کی باقیات وسطی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں قائم ایک یادگار 'باپو بھون' سے چوری کی گئیں۔

نامعلوم چوروں نے نہ صرف گاندھی استھیوں کو چوری کیا بلکہ ان کی تصویر پر سبز رنگ سے 'غدار' بھی لکھ دیا۔

ہندوستان کو برطانیہ سے آزادی دلانے کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والے موہن داس کرم چند گاندھی کی استھیوں کو 1948 میں ان کے قتل کے بعد متعدد یادگاروں میں روایتی مٹکوں میں تھوڑی تھوڑی رکھی گئی تھیں، ان ہی میں سے ایک بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ریوا میں قائم باپو بھون میں بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران انڈین نیشنل کانگریس کے اہم رہنما گاندھی جی کو 1948 میں ہندو مسلم اتحاد کی وکالت کرنے پر ایک ہندو انتہاپسند نتھو رام گوڈسے نے قتل کیا تھا۔